جونیئر آرچری چیمپئن شپ ، خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے ایک گولڈ ، پانچ سلور اور چھ براﺅنز میڈل حاصل کرلئے
مشعل سید انڈر 21 میں بھی ٹاپ سکور جبکہ پاکستان رینکنگ میں بھی فیمیل آرچری میں ٹاپ سکورر قرار دیدی گئی
لاہور میں ہونیوالے فرسٹ ڈی ایچ اے جونیئر آرچری چیمپئن شپ میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم کی بہترین کارکردگی رہی ،
جونئیر ارچری چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی مشعل سید انڈر 21 میں اور پاکستان رینکنگ میں فیمیل آرچر میں ٹاپ سکورر قرار دیدی گئی
انڈر 21 میں خیبرپختونخوا کے مشعل سید نے براونز میڈل حاصل کرلیا اب تک کئے جانیوالے مقابلوں کے دوران کے پی کی
ٹیم نے ایک گولڈ پانچ سلور اور چھ براونز میڈل حاصل کرلئے انڈر 21 ٹیم مکس ایونٹ میں شعیب اور مشعل نے براونز میڈل حاصل کرلیااسی طرح انڈر 21 بوائز ٹیم ایونٹ میں شعیب اور سلمان سونو نے براونز میڈل حاصل کرلیا
اسی طرح جونئیر آرچری چیمپئن شپ میں انڈر 18 کے مقابلوں میں بھی خیبر پختونخواہ کے تیر اندازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیااور انڈر 18 میں خیبرپختونخوا کے عابد اور مدثر نے ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کرلیا
انڈر 16 میں خیبرپختونخوا کے طوبی اور مدثر نے مکس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیاجبکہ خیبرپختونخوا کے سمیع اور مدثر کی انڈر 16 ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کرلیا