IPL 2024 کے ابتدائی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2024 کا 17واں ایڈیشن 22مارچ سے بھارت کے شہرچنائی میں شروع ہوگا،
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے درمیان ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھارت آمد کا سلسلہ آئندہ ماہ سے شروع ہوجائے گا
لیگ کے 17ویں ایڈیشن میں شامل 10 ٹیموں کےدرمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر74میچ جو بھارت کے 11 مقامات پر کھیلے جائیں گے
جن میں احمد آباد،بنگلور ،چنائی ،نئی دہلی،وشاکاپٹنم ،گوہاٹی،حیدرآباد،جے پور،کولکتہ،لکھنئو،موہالی اور ممبئی شامل ہیں۔
لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے ایکشن میں ہوگی ۔ لیگ میں شامل 10 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کے علاوہ دیگر ٹیموں میں گجرات ٹائٹنز ،ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز،
راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور ، سن رائزرز حیدر آباد ،اور لکھنؤ سپر جائنٹس شامل ہیں