18 ويں سندھ گيمز 2024 کا انعقاد کراچی پورٹ ٹرسٹ سپورٹس سينٹر کيماڑی ميں کيا گيا۔
کراچی ڈويژن کو پہلی پوزيشن کی ٹرافی اور حيدرآباد ڈويژن کو دوسری پوزيشن
اٹهارويں سندھ مکس مارشل آرٹس گيمز 2024 کا انعقاد کے پی ٹی سپورٹس سينٹر ميں کيا گيا جس ميں صوبہ سندھ کے 50 سے زائد کهلاڑيوں نے شرکت کی۔
گيمز کا انعقاد پاکستان اولمپکس ايسوسي ايشن کی مکس مارشل آرٹس کميٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے زير انتظام کيا گيا تها۔
چيرمين مکس مارشل آرٹس کميٹی سيد وسيم ہاشمی نے کے پی ٹی جنرل منيجر ايڈمن برگيڈئير طارق بشير اور کمانڈنٹ پورٹ سيکورٹی فورس کپتان علی کے ہمراه چيف گيسٹ چيرمين کے پی ٹی سيد سيدين رضا زيدی کو خوش آمديد کہا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے مہمان خصوصی کے پی ٹی چيرمين سيد سيدين رضا زيدی نے کهلاڑيوں کی ٹورنمنٹ ميں کاوشوں کو سراہا اور ان کی تکنيک کی تعريف کی۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی نے ہميشہ صحت افزا کهيلوں کے فروغ کو سراہا ہے اور اپنا کردار ادا کيا ہے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ کيماڑی ميں يہ اکيڈمی بهی اسی ضمن کی ايک کڑی ہے جو کہ کميونٹی ميں کهيلوں کو فروغ دينے کے لئے شروع کی گئ ہے۔
انہوں نے خاص طور پر کيماڑی کے جوانوں ميں موجود کهيلوں کے حوالے سے موجود جسمانی قابليت کو سراہا اور کہا کہ اسے درست سمت کی طرف گامزن کرنا بيحد ضروری ہے۔
بعد ازاں چيرمين کراچی پورٹ ٹرسٹ نے مقابلوں ميں پوزيشن حاصل کرنے والے کهلاڑيوں کے درميان ميڈل اور ٹرافياں تقسيم کيں جس سے ٹورنمنٹ اختتام پزير ہوا۔
شرکاء، فاتحين، اور مہمان خصوصی کا شکريہ ہم 18ويں سنده گيمز – MMA 2024 ٹورنامنٹ کے تمام شرکاء اور فاتحين کا شکريہ ادا کرتے ہيں۔
کراچی ڈويژن کو پہلی پوزيشن کی ٹرافی اور حيدرآباد ڈويژن کو دوسری پوزيشن حاصل کرنے پر مبارکباد۔ ہمارے معزز مہمان خصوصی، کے پی ٹی کے چيئرمين سيد سيدين رضا زيدی کا خصوصی شکريہ۔ اس کی موجودگی اور حمايت سے ہميں نوازنے کے ليے بے حد شکر گزار، رضوان مصطفی زبيری۔ آرگنائزنگ سيکرٹری