پاکستانی کوہ پیماء نائلہ کیانی کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ حکومت باصلاحیت خواتین کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیماء نائلہ کیانی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے نائلہ کیانی کو حال ہی میں دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی، مکالو سر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے نائلہ کیانی کے بطور اعزازی سفیر برائے تعلیم ، پاکستان میں تعلیم، کوہ پیمائی کے شعبے کی ترقی اور اس حوالے سے پیشہ ورانہ تربیت کی ترویج کیلئے کام کو بھی سراہا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں، نائلہ کیانی کا بطور پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماء، 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے، حکومت ملک میں باصلاحیت خواتین کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، کھیل اور دیگر شعبوں میں خواتین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

نائلہ کیانی نے وزیرِ اعظم کا ملک میں خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور وزیرِ اعظم کو پاکستان میں کوہ پیمائی کے شعبے میں خصوصی تربیت اور ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ان تجاویز پر عملدرآمد کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport