آل اسلام آباد جونیئر فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ اختتام پزیر ہو گئے
اسلام آباد میں کھیلوں کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے لیے مستحکم
اور جامع منصوبہ بندی کی جائےگی: ڈائریکٹر سپورٹس
اسلام آباد ; نوازگوھر ؛ اسلام آباد سپورٹس بورڈ اور فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس اسلام آباد کے باہمی اِشتراک سےکیپیٹل آرینا ،میگا ذون ایف نائن پارک میں فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس کے مقابلے منعقد ہوئے
جس میں اسلام آباد میں قائم کلبز کے بچے اور بچیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگیریز کے فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس کے مقابلوں میں حصہ لے کر بہترین کردگرگی کا مظاہرہ کیا، شرکاء کی کثیر تعداد نے ان مقابلوں کو سراہا۔
سپورٹس بورڈ اسلام آباد سے چیف گیسٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس آف کمشنر آفس اسلام آباد میڈم بشری اقبال راؤ، سپورٹس سیکریٹری چوہدری محمد افضل اور ایسوسی ایٹ سیکریٹری رمضان قصوری نے شرکت کی
جبکہ باہمی اشتراک سے منعقد کیے گئے اس ایونٹ میی گرینڈ ماسٹر مزمل محبوب اور کیپیٹل ارینا، میگا زون سے مِس شموک نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔
رسالپور سے مہمان سینسی ابراہیم نے ریفری کر فرائض سرانجام دئیے جبکہ کارنر ججز کی ذمہ داری ساجد حسن ، نعمان اختر، علی خان اور ضیا الحق نے سرانجام دی۔ سپریم جیوری کے فرائض سینئر ماسٹر انتخاب عالم نے سرانجام دہے
ڈائریکٹر سپورٹس نے کامیاب ہونے والے بچے اور بچیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کیے اور اس مشترکہ ایونٹ کے آرگنایزر قمر ندیم کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی
اور بچے/ بچیوں میں سیلف ڈیفینس کے تربیت کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ ڈائریکٹر سپورٹس نے اس عزم کا اعیادہ بھی کیا
کہ اسلام آباد سپورٹس بورڈ نہ صرف مارشل آرٹس بلکہ دیگر کھیلوں کو پروموٹ کرنے کے لیے ایک مستحکم اور جامع پلان ترتیب دے رہا ہے جس کے عملدرآمد سے اسلام آباد میں ہر نوعیت کے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا رول ادا کرے گا
تاکہ کھیلوں کے میدان میں نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر ملک کا نام روشن ہو اور پاکستان ایک صحت مند معاشرہ کے لیے طور پر دنیا میں اپنا مقام بناہے۔۔