کمشنر ہزارہ آزادی سپورٹس گالا ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا
ایبٹ آباد (شوکت علی)
کمشنر ہزارہ آزادی سپورٹس گالا ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا باقائدہ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمودنے کیا اس موقع پر ٹیبل ٹینس اور سکواش کے میچز کھیلے گئے
ہزارہ سپورٹس فورم کے زیر اہتمام ریجنل سپورٹس آفس اور روزنامہ آج کے تعاون سےمنعقدہ سپورٹس گالا میں فٹبال ٹیبل ٹینس بیڈمنٹن تائیکوانڈو والی بال باسکٹ بال رسہ کشی کے میل اور فی میل ایونٹ شامل ہیں
افتتاح کے موقع پر ایونٹ ڈائریکٹر نے ٹورنامنٹ رپورٹ پیش کی اس موقع پر طارق محمود کا کہنا تھا کہ ہم آرگنائزرزکو خراج تحسین پیش کہ ہیں کہ انہوں نے وسائل نہ ہونے کے باوجوداتنا بڑا ایونٹ آرگنائز کیا
اس قسم کے ایونٹ کے انعقادسے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم ہونگے انہوں نے کہا کہ نوان کھیلوں کے انعقاد سے بہت سی بے راہ رویوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں
اور نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انہی نوجوانوں نے آگے جاکر ملک و قوم کا نم بین الاقوامی سطح پر روشن کرنا ہے ٹیبل ٹینس ایونٹ فی میل میں کمپری ہنسو کی مریم پوسٹ گریجویٹ کالج کی مریمپفر سکول کی شائستہ قدسیہ جی جی ایچ ایس جھنگی اور
سدرہ نے اپنے میچز میں کامیابی اپنے نام سمیٹیمیل ایونٹ میں ماڈرن ایج کے حزیفہ زبیر. اور حارث برن ہال کےحسن نمبر تین ہائی سکول کے حمزہ پوسٹ گریجویٹ کالج کےثناء اللہ مسلم ایجوکیشن سسٹم کے بلال .
اور فضیل مغل نے اپنے میچز جیت لئے ایمرجنگ ایونٹ میں مظفر شایان قیصر شایان نے اپنے میچز جیت لئے