کھیلوں کے حلقوں کا خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں فنڈز کے غلط استعمال پر تشویش ،
وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
خیبرپختونخوا کے کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں جاری تعمیراتی کام پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اگرچہ حکام کھیلوں کی ضروری سرگرمیوں اور مقابلوں کے لیے فنڈز کی کمی کا دعویٰ کرتے ہیں،
لیکن وہ شاہانہ تزئین و آرائش اور دفتر کی اپ گریڈیشن کے لیے وسائل مختص کر رہے ہیں۔جو کہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کیلئے مختص رقم کو بے جا اڑانے کے مترادف ہے.
مالی مشکلات کے باوجود ڈائریکٹوریٹ نے خواتین ہاسٹل، پروجیکٹ ڈائریکٹر، ایڈمنسٹریٹر، اکاونٹنٹ، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ، حتیٰ کہ منسلک اضلاع کے ڈائریکٹر کے لیے نئے دفاتر کی ری نویشن کے نام پر تعمیراتی کام کو ترجیح دی جارہی ہیں ۔
یہ پراجیکٹ کپرا کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں، لیکن قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے مختلف تاریخوں میں انہیں ڈال کرفنڈز نکالے جارہے ہیں –
مزید یہ کہ تعمیراتی کام مخصوص افراد کے ذریعے بغیر مناسب پبلک ٹینڈرنگ کے کروایا گیا ہے۔حالانکہ پانچ لاکھ روپے سے زائد کے تعمیراتی کام کیلئے اخبارات میں اشتہارات دینا لازمی ہے.
کھیلوں کے حلقوں کے مطابق یہ منصوبے گزشتہ چھ ماہ سے جاری ہیں، ڈائریکٹوریٹ کے مختلف علاقوں میں غیر ضروری اور غیر معیاری کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور مشیر کھیل خیبرپختونخوہ سے مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مختص فنڈز کا شفاف اور صوبے میں کھیلوں کی بہتری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
کیپرا قوانین کی خلاف ورزیوں کو دور کرنا اور ذمہ داروں کو جوابدہ بنانا بھی بہت ضروری ہے۔