ایچ ای سی کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی چیمپئن شپس 2023-24 میں 233 تمغے جیت لیے
ایچ ای سی کی قومی اوربین الاقوامی چیمپئن شپس میں خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
اسلام آباد، 4 ستمبر، 2024: نوازگوھر ؛
یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے کل 233 تمغے حاصل کیے ہیں، جن میں سال 2023-24 کے دوران مختلف قومی اور بین الاقوامی چیمپئن شپ میں 32 طلائی، 56 چاندی اور 145 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
یہ نمایاں کامیابی ایچ ای سی کے عزم اور لگن کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو تعلیم کی تکمیل کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی سہولیات کی فراہمی کویقینی بناتا ہے۔
ایچ ای سی، جامعات کے طلبہ کوکھیلوں میں شرکت کرنے اور ان کو بہترین کھیل دکھانے کے لیے ٹریننگ کی فراہمی بذریعہ کوچزیقینی بناتا ہے، یہی نہیں، ان کھلاڑیوں کو میرٹ اور جانچ پڑتال کے بعد انعامی رقم اور وظائف بھی جامعات کی وساطت سے باقاعدگی سے تقسیم کیے جاتے ہیں۔
جامعات میں زیر تعلیم ایچ ای سی کی خواتین کھلاڑیوں نے قومی چیمپئن شپ میں 17 طلائی، 25 چاندی اور 21 کانسی کے تمغے جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی چیمپئن شپ میں 2 چاندی کے اور تین کانسی کے تمغے بھی حاصل کیے۔
ایچ ای سی کے ان نوجوان کھلاڑیوں نے 34ویں نیشنل گیمز میں پیشہ ورانہ کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا اور 8 طلائی کے، 17 چاندی کء اور 93 کانسی کے تمغے حاصل کرکے بہترین ٹرن آؤٹ ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایچ ای سی اور تعلیمی برادری کھیلوں کے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامعات کے طلباء کو بے مثال مواقع فراہم کرنے کے لیے چیئرمین ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی بھرپور سرپرستی میں مسلسل کام کر رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ کے آئین اور رولز میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت ایچ ای سی نے انعامی رقوم میں بھی نظر ثانی کی گئی ہے۔
مزید برآں، پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت ایچ ای سی ملک بھر کی نجی یونیورسٹیوں میں 12 سپورٹس اکیڈمیاں قائم کر رہا ہے تاکہ کھیلوں کا انفراسٹرکچر قائم کیا جا سکے جو کھلاڑیوں کی ترقی اور پیشہ ور کھلاڑیوں میں تبدیلی کے لیے چوبیس گھنٹے استعمال ہو سکیں۔
اس کے علاوہ، 15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں میں کھیلوں کی مہارت، ہم آہنگی اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے مختلف کھیلوں میں ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ مہم کو بھی کامیابی کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی کھیلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایچ ای سی اپنا متحرک کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔