بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ : لیک سٹی پینتھرز کی نورپور لائنز کے خلاف 84 رنز سے کامیابی۔
مبصرخان 90 اور حیدر علی 84 رنز بناکر نمایاں۔
پینتھرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.5 اوورز میں 283 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
لائنز 35.2 اوورز میں 199 رنز بناکر آؤٹ۔
پینتھرز کے مبصرخان اور حیدر علی کے درمیان 144 رنز کی شراکت۔
مبصرخان 90 رنز اور حیدر علی 84 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شاہین آفریدی اور احمد دانیال کی تین تین وکٹیں۔
لائنز کی اننگزمیں امام الحق کی نصف سنچری۔
پینتھرز کے شاداب خان اور اسامہ میر کی تین تین وکٹیں۔
شاداب خان عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
ٹورنامنٹ کا چھٹا میچ بدھ کو ڈولفنز اور نور پور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا
شاداب خان 37 رنز اور 3 وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی۔
——————————————
فیصل آباد 17ستمبر ; نوازگوھر
بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے پانچویں میچ میں لیک سٹی پینتھرز نے نور پور لائنز کو 84 رنز سے شکست دیدی۔
شاداب خان 37 رنز اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
پینتھرز 46.5 اوورز میں 283 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں لائنز 35.2 اوورز میں 199 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
لیک سٹی پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن صائم ایوب ( 10)۔ اذان اویس( 1)۔عمرصدیق ( صفر )اور عثمان خان( 11 ) کی وکٹیں صرف51 رنز پر گرگئیں اس موقع پر مبصرخان اور حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز کی شراکت قائم کرڈالی۔
مبصرخان 10 رنز کی کمی سے لسٹ اے ون ڈے میں اپنی چوتھی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 10 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
حیدرعلی نے 84 رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔اس ٹورنامنٹ میں یہ ان کی دوسری نصف سنچری تھی۔
حیدرعلی اور شاداب خان نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں67 رنز کا اضافہ کیا۔ شاداب خان نے37 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے شامل تھے۔
لائنز کی طرف سے احمد دانیال اور شاہین آفریدی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
لائنز نے بھی اپنی تین وکٹیں صرف 44 رنز پرگنوادیں ۔ امام الحق نے 5 چوکوں اور 2 چھکے کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ عرفان خان نے35 رنز اسکور کیے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں83 رنز کا اضافہ کیا لیکن شاداب خان اور اسامہ میر کی عمدہ اسپن بولنگ نے پینتھرز کی جیت کی راہ ہموار کردی۔
شاداب خان نے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسامہ میر نے بھی 3 کھلاڑیوں کو 55 رنز کے عوض آؤٹ کیا۔
ٹورنامنٹ کا چھٹا میچ بدھ کو ڈولفنز اور نورپور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ یہ ڈے میچ ہوگا۔
مختصر اسکور۔
پینتھرز 283 رنز( 46.5 اوورز ) ۔ مبصرخان 90 ۔ حیدر علی 84۔ شاداب خان 37۔ احمد دانیال 47 / 3 وکٹ ۔ شاہین آفریدی 57 / 3 وکٹ۔
لائنز۔ 199 ( 35.2 اوورز ) ۔امام الحق 60۔عرفان خان 35۔ شاداب خان42 /3 وکٹ۔ اسامہ میر55 / 3 وکٹ ۔
نتیجہ ۔ پینتھرز نے 84 رنز سے جیتا۔