ہارس اینڈ کیٹل شو، دوسرے روز بھی مختلف مقابلے اپنے عروج پررہے
روایتی کھیلوں میں کبڈی، دنگل، اونٹ ریس، اونٹ دانس،
ڈاگ ریس سمیت دیگر 16 مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جوآج بھی جاری رہے گے۔
پشاور(رپورٹ نوازگوھر) ہارس اینڈ کیٹل شوکے تین روزہ ثقافتی میلہ شیر خان اسٹیڈیم پشاورمیں دوسرے روز پراپنے عروج پررہا۔ دوسرے روزنیزہ بازیمخہ، ڈاگ اوراونٹ ریس کے مقابلوں نے شائقین سے خو ب داد وصو ل کی،جبکہ دوسرے روز بھی کبوتر ریس، آرٹ نمائش،مشاعرہ اور فیملی فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا گیا
شام سے رات گئے منعقد ہونے والے ثقافتی میوزیکل شونے بچوں اورجوانوں کوخوب محظوظ کیا۔ثقافتی شومیں زرسانگہ، ذیشان غزنوی اورجیم بینڈ نے اپنے دلکش پرفارمنس سے ایک زبردست سماں باندھ دیاتھا۔اورشائقین میوزک سے خوب محظوظ ہوئے ۔تین روز ایونٹ کے فائنل مقا بلے واختتامی تقریب آج منعقد ہ ہوگی ۔
واضع رہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے نام سے تین روزہ اپنی نوعیت کی پہلے ایونٹ کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا تھا جس کا اہتمام محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے کیا ہے
فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان اعلی سرکاری حکام،مختلف ثقافتی کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی حضرات،شائقین اور عوام نے شرکت کی
جن میں شائقین نے بڑی دلچسپی ظاہر کی تقریب میں موسیقی اور روایتی ڈانس پیش کرنے کیساتھ ساتھ ڈاگ اوراونٹ ریس وڈانس کا بھی بہترین مظاہرہ پیش کیا گیا۔
اسی طرح ۔ان تین روزہ روایتی کھیلوں میں کبڈی، دنگل، اونٹ ریس، اونٹ دانس، ڈاگ ریس سمیت دیگر 16 مقابلے منعقد کئے جارہے ہیںآج تیسرے روز بھی زیادہ ترمقابلے منعقدہونگے ۔شائقین کاداخلہ مفت ہے