خیر پور شوگرجونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
راحیل وکٹر،فواد خان،دانش سکندر اور ایس ایم حسنین بوائز انڈر13کے ٹاپ فور میں شامل
ماہ نور علی،دامیہ خان،نمرہ بتول اور سحرش علی گرلز انڈر15کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)
سندھ کے راحیل وکٹر،خیبر پختونخوا کے فواد خان، دانش سکندراورپنجاب کے ایس ایم حسنین نے تیسری خیر پور شوگرجونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
گرلز انڈر15میں ماہ نور علی،دامیہ خان،نمرہ بتول اورسحرش علی نے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کی میزبانی میں کریک کلب کراچی میں جاری6لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے تیسرے تمام کیٹیگریز کے کوارٹر فائنل کھیلے گئے۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامرچیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ہیں،کوارٹر فائنل کے نتائج کے مطابق بوائز انڈر13کیمیں فواد خان (کے پی) نے پنجاب کے مصطفی خان کو 11-3،12-10،8-11اور11-2 سے،
دانش سکندر (کے پی) نے پنجاب کے عبدالرحمان کو 11-1،11-3اور11-6سے،سندھ کے راحیل وکٹر نے پاکستان ائر فورس کے ایان محبوب کو 11-5،11-13،13-11اور16-14سے جبکہ
چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پنجاب کے ایس ایم حسنین نے کے پی کے زوہیب خان کو 11-2،11-4اور11-9 سے شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
گرلز انڈر15کے کوارٹر فائنل میچوں میں ماہ نور علی (کے پی) نے سندھ کی حبیبہ خان کو 11-2،11-2اور11-2سے،سندھ کی دامیہ خان نے سندھ کی ایمن فاطمہ کو 11-5،11-5اور11-2سے،
سندھ کی نمرہ بتول نے پنجاب کی فجر نور کو 11-3،11-8اور11-9سے جبکہ آخری کوارٹر فائنل میں سحرش علی (کے پی) نے سندھ کی دعا نزاکت کو 11-4،11-1اور11-2سے زیر کیا
اور سیمی فائنل میں رسائی پائی۔بوائز انڈر9کے کوارٹر فائنلز میں کے پی کے عاطف علی نازنے پنجاب کے عبدالہادی کو 11-4،11-1اور11-3سے،سندھ کے آبان خان نے سندھ کے ایم حسنین کو 11-0،11-1اور11-0سے،
پنجاب کے علی عباس نے سندھ کے وہاب بھٹی کو 11-2،11-1اور11-4سے جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں سندھ کے ایم بن نسیم نے عبداللہ (کے پی) کو 11-1،11-5اور11-4سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ تمام سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر سے96بوائز اور گرلزجونیئر کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں سندھ سے53،خیبر پختونخوا سے 19،پنجاب سے 17،پاکستان ائر فورس اور بلوچستان سے تین تین اور آرمی سے ایک کھلاڑی شامل ہے۔