اسلام آباد ( نواز گوھر ) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (خواٹین ونگ) کی چیئرپرسن صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اکیڈمی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اسوا فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نےکہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلوں سے ہماری نوجوان نسل کو کئی مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اورحکومت پر زور دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ملک میں ضلعی سطح پر اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے اور ان اکیڈمیز میں سات سال کی عمر تک کے بچوں کو کھیلوں میں تربیت دی جائے، صباء شمیم جدون نے کہا کہ کسی بھی ملک کھیلوں کی ترقی میں تعلیمی اداروں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے لیکن ہماری بدقستمی کہ ہمارے ہاں ایسا نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ ملک میں کھیلوں کا معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے، انہوں نےکہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے ریسلنگ اور ویٹ لیفٹنگ کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں اور حکومت جلد ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو اعزازت سے نوازے۔