اتھلیٹکسدیگر سپورٹس

لوک ساہیتا 10 کلومیٹر کراچی ریس: محمد سجاد نے میدان مار لیا

لوک ساہیتا 10 کلومیٹر کراچی ریس: محمد سجاد نے میدان مار لیا

کراچی: سی ویو پر منعقدہ لوک ساہیتا 10 کلومیٹر کراچی ریس میں ڈی ایچ اے کے محمد سجاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

محمد سجاد نے 10 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 35 منٹ 7 سیکنڈ میں طے کیا۔ محمد علی نے دوسری جبکہ سکھر سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گرلز کیٹیگری میں پاکستان نیوی کی نعمت ممتاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ 45 منٹ 20 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ نتاشا حسن دوسرے جبکہ کائنات خلیل تیسرے نمبر پر رہیں۔

ریس کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پہلے دس پوزیشن ہولڈرز میں لاکھوں روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر منور علی مہیسر نے کہا کہ اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے، سندھ حکومت نوجوانوں کی سرپرستی جاری رکھے گی اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ لوک ساہیتا کے پلیٹ فارم سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، جسے مزید مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!