پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کی فار ایسٹ چیمپئن شپ روس سے واپسی۔
..اصغر علی مبارک…
پاکستان کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی لاہور ائیرپورٹ پر آمد ہوئی۔ ائیرپورٹ پر ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے ٹیم کا استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور مبارک باد دی۔
استقبال کرنے والوں میں دستگیر بٹ، نوح دستگیر بٹ سجاد آمین ملک، آفتاب بٹ اور دیگر احباب گرامی استقبال کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم نے سیخا لین میں ہونے والے فار ایسٹ چیمپئن شپ میں ایک سلور میڈل اور دو برونز میڈلز حاصل کئے ہیں۔ جو بہت بڑی کامیابی ہے جسمیں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں نے ویٹ لفٹنگ کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے۔ اس ٹیم کے کوچ محمد زبیر یوسف بٹ انٹرنیشنل ریفری ہیں