جنوبی افریقہ تین ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔
ڈربن کے کنگز میڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں رنز بنائے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 74 رنز بنا کر نمایاں
پاکستان کی اننگز ؛ پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا مایوس کن آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان تیسرے اوور کی تیسری گیند پر بابر اعظم کی صورت میں ہوا، وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد صائم ایوب کریز پر اترے۔ انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چوکوں کی مدد سے 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ وہ پاکستان کے حق میں بہتر کارگردگی دکھا رہے تھے لیکن قسمت نے زیادہ دیر تک ان کا ساتھ نہ دیا۔
عثمان خان نو، طیب طاہر 18، شاہین شاہ آفریدی نو، عرفان خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی اننگز ؛ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ پہلے اوور کی تیسری گیند پر گر گئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے راسی وینڈر ڈوسن کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد میتھیو بریزک آٹھ اور ریزا ہینڈرکس بھی آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
یوں چار اوورز میں 28 سکور پر جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس کے بعد کپتان ہینرک کلاسن 12 اور ڈونووان فریرا سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ ملر کریز پر اترے اور پاکستانی بولرز کے لیے ڈراونا خواب ثابت ہوئے۔ انہوں نے آٹھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔
ڈیوڈ ملر کی تیز ترین بیٹنگ نے جہاں جنوبی افریقہ کی گرتی ہوئی وکٹوں کو سنبھالے وہیں ٹیم کو ایک مناسب حدف بنانے میں بنیاد فراہم کی۔ وہ شاہین شاہ کی گیند پر عرفان خان کو کیچ تھما کر پویلین لوٹے۔
اس کے بعد جارج لینڈے نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ اینڈیل سائملین ایک، این قابا پیٹر تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے تین، تین جبکہ عباس آفریدی نے دو اور سفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کے مستقل کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے کپتان سلمان علی آغا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون: محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان،طیب طاہر، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون: ہینرک کلاسن (کپتان)، راسی وینڈر ڈوسن، ریزا ہینڈرکس، میتھیو بریزک، ڈیویڈ ملر، ڈونووان فریرا، جارج لینڈے، اینڈیل سائملین، این قابا پیٹر، کےوینا مافاکا اور اوٹنیل بارٹمین جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔