راشد نسیم کے بنائے گۓ 3 عالمی ریکارڈز کو سال 2024 کے بہترین ریکارڈ میں شامل کر لیا
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ویڈیو جاری کر دی
خواہش ہے ایک ریکارڈ گورنر ہاٶس سندھ میں بناٶں
راشد نسیم واحد پاکستانی کےطور پر ویڈیو کا حصہ راشد نسیم نے تینوں ریکارڈ کراچی میں ایک میڈیا کے سامنے لایئو ایونٹ میں کیے تھے
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 2024 کے اختام سے پہلے دنیا بھر میں بناے جانے والے ریکارڈ کی ایک ویڈیو اپنے آفیشل یو ٹیوب بیج پر جاری کی جس دنیا بھر میں بناۓ جانے والے بہترین اور سلیکٹد ریکارڈز اس ویڈیو کا حصہ ہیں
جبکہ کینیڈا ۔ارمنیا۔فرانس۔جاپان۔امریکہ ۔جرمنی ۔نایئجیریا۔انگلینڈ ۔بھارت متحدہ عرب امارات ۔ترکی۔برازیل۔چایئنہ آسٹریلیا ۔میکسکو۔کینیڈا ۔پولینڈ۔نیدرلینڈ۔ساٶتھ افریقہ سمیت دیگر مملک کے ریکارڈ بھی اس ویڈیو کاحصہ ہیں
تفصیلات کے مطابق راشد نسیم کے سر سے کولڈڈرنک کین توڑنے کے ریکارڈ کو جس میں انھوں 30 سیکنڈ میں 39 کین کو سر سے پھاڑا تھا اس سے پہلے یہ ریکارڈ 29 کین پھاڑنے تھا
دوسرے ریکارڈ میں 30 سیکنڈ میں اپنی کہنی کی مدر سے 169 اخروٹ توڑنے کا اایک مشکل ریکارڈ بنایا تھا اس سے پہلے یہ ریکارڈ جبکہ تیسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے باکسنگ گلو پہن کر ایک منٹ میں 346 فل کونٹیکٹ پنچ مارنے کا ریکارڈ بنایا تھا اس سے پہلےیہ ریکارڈ 298 پنچ مارنے کا تھا
پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 125 عالمی ریکارڈ ;
راشد نسیم نے یے ورلڈ ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیے اور کہا 10 سال سے مسلسل محنت کر رہا ہوں آج تک کسی حکومتی نمایئندے نے نہیں بلایا
اور نہ پزیرائ ملی حکومتی سپورٹ کے بغیر اپنے ٹارگیٹ پر فوکس کر رہا ہوں جلد 200 ریکارڈ مکمل کروں گا مارشل آرٹس کی ہر کیٹیگری میں ریکارڈ بنایا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والا پہلا کھلاڑی ہوں
واضح رہے کے راشد نسیم اب 40 سے زائید بھارتی ریکارڈز توڑ چکے جبکہ راشد نسیم کو امریکہ ۔جرمنی۔انگلینڈ۔سویٹزرلینڈ ۔ایران۔مصر چایئنہ ۔ اٹلی۔بوسنیا۔بھارت کے عالمی ریکارڈ توڑنے کا اعزاز بھی حاصل ہے
راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے اٹلی ۔ جرمنی ۔کوریا۔چایئنہ ۔سنگاپور کے ٹی وی شوز میں پاکستان کی نمایئندگی کی اور پاکستان کے لیے ان عالمی شہرت یافتہ پروگرامز میں عالمی ریکارڈز بنایۓ ہیں
راشد نسیم کو اب دنیا میں سب سے زیادہ پنچز کے عالمی ریکارڈز ۔نی اسٹرایئک کے ریکارڈز ککس کیٹیگری کے ریکارڈز ۔ننچکو ۔اسٹک ۔ایلبو اسٹرایئک۔اور بریکنگ کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے