سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر خودکو وائٹ واش سے بچالیا

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 140 رنز سے شکست دے دی

اور سیریز میں خود کو وائٹ واش سے بچالیا۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 290 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 30ویں اوورز میں 150 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی،

سوائے مارک چیمپ مین81 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔کیوی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نیتھن اسمتھ 17، مائیکل بریسویل 13 اور میٹ ہینری نے 12 رنز بنائے ۔

سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا نے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کیں اور ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔میچ میں بہترین پرفارمنس پر اسیتھا فرنینڈو کو مین آف دی میچ جبکہ میٹ ہینری کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا،

تین ایک روزہ میچز کی سیریز 2-1 سے میزبان نیوزی لینڈ کے نام رہی ہے ، جس نے پہلا میچ 9 وکٹ اور دوسرا مقابلہ 113 رنز کے مارجن سے جیتا تھا۔

تعارف: News Editor