
چیمپئینز ٹرافی کے کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی بحالی میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر فرحان عیسی
کے جی اے جمخانہ نے 27ویں دانش ٹرافی رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جیت لیا
کراچی۔ عیسی لیبارٹریزکے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کھیلوں کے ذریعے پاکستان کے سافٹ امیج اور کھیلوں کی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال کرنے کیلئے
ہمیں مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی حالیہ چیمپئینز ٹرافی کے کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی بحالی کی راہیں مزید ہموار ہوں گی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاور پلے اسپورٹس کے زیراہتمام 27ویں دانش ٹرافی رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر کومبیکس اسپورٹس کے جنرل مینیجر زبیر ماچا، ڈیم انٹرپرائززکے سی ای او امین مرچنٹ،سید فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، پاورپلے اسپورٹس کے ڈائریکٹرز سعد آصف، زون تین کے سیکریٹری افضل قریشی اور ٹورنامنٹ سیکریٹری عبا س نواز بھی موجود تھے
ڈاکٹر فرحان عیسی کامزید کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے پاکستان میں کھیلوں کا سنہرادور دیکھا ہے اور پاکستان بیک وقت کرکٹ،ہاکی،اسنوکر اور اسکوائش کا ورلڈ چیمپئین رہ چکا ہے تاہم کھیل میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں
ہمیشہ کوئی نمبرون نہیں رہتا تاہم بہتری کیلئے کوشیشیں جاری رکھنی چاہئیں بعد ازاں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کے جی اے جمخانہ نے ٹپال کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی کراچی گون ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلے گئے
میچ میں ٹپال کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے عمر خان نے 18 گیندوں پر 52 رنز، محمدمنان نے 19 اور عباد نے 15 رنز بنائے کے جی اے کیجانب سے امیت روی نے 3 اور ڈومینک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ہدف کے تعاقب میں کے جی اے جیمخانہ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز سے اپنی اننگز آغاز کیارام روی نے صرف 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے52 رنز بنائے
امیت روی نے 22 گیندوں پر 42 رنز اور ابھیجیت نے 9 گیندوں پر 16 رنز بنائے ٹپال کیجانب سے شایان نے 2 3 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں قبل ازیں عیسی لیبارٹریزکے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی نے بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا



