قومی پیڈل چیمپئن شپ : مینز اور وومنز کیٹگری میں کراچی ریجن کی کامیابی
مکسڈ ڈبلز میں اسلام آبادکامیاب ،جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعام،شیلڈز اوٹرافی دی گئی




قومی پیڈل چیمپئن شپ : مینز اور وومنزکیٹگری میں کراچی ریجن کی کامیابی
مکسڈ ڈبلزمیں اسلام آبادکامیاب ،جیتنے والی ٹیموں کو نقدانعام،شیلڈز اوٹرافی دی گئی
ٹورنامنٹ نے بین الاقوامی سطح پر ہمارے کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھولے ہیں،مدثر آرائیں
کراچی ; پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل پیڈل چیمپیئن شپ 2025 پیڈل ورس، کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں کھلاڑیوں نے تین کیٹیگریز: مینز، ویمنز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنلز میں ہائی اوکٹین ایکشن اور غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
یہ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور پیڈل ایشیا کے زیر نگرانی منعقد ہوا ۔ ایونٹ کا مقصد قومی ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور پاکستان میں پیڈل کے بڑھتے ہوئے کھیل کو فروغ دینا تھا۔
مردوں کے فائنل میں، کراچی ریجن کے عدیل اللہ والا اور حشیش کمار کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد ریجن کے سمیع زیب اور شمائل شگری کو (2-0) سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
جیتنے والی ٹیم نے 150,000 روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔تیسری پوزیشن اظہر کچھی اور نفیس ایم یعقوب نے حاصل کی
خواتین کے فائنل میں کراچی ریجن کی ثنا ٹبہ اور نتالیہ زمان نے سفینہ دانش اور نیہا خان کو 2-0 سے شکست دی۔ جیتنے والوں کوایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن سائرہ عمر اور مہک تہرانی نے حاصل کی ۔
مکسڈ ڈبلز فائنل میں،اسلام آباد ریجن کیسارہ منصور اور سمیع زیب نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کراچی ریجن کے مہک تہرانی اور عاصم خان کو2-1سے شکست دیدی ۔جیتنے والی ٹیم کوایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ۔
تیسری پوزیشن سمعیہ انصاری شمائل تجمل نے حاصل کی ۔ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے عدیل اللہ نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان پیڈل فیدریشن کا شکریہ ادا کیا ۔
نتالیہ زمان نے کہا، "ہم اس موقع پر پاکستان پیڈل فیڈریشن کے شکر گزار ہیں۔ یہ ٹائٹل بہت اہمیت رکھتا ہے اور ہمیں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
” سارہ منصور نے کہا کہ میں اس ایونٹ میں شرکت کرکے خوش ہوں۔چیمپئن شپ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں، شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر مدثر آررائیں ،سیکرٹری قراة العین ،رولز ڈائریکٹر سید ریحان الدین اور دیگر نے شرکت کی۔
پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر مدثر آرائیں نے تقریب کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔
انہوںنے کہا کہ "اس چیمپیئن شپ نے نہ صرف پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو ظاہر کیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ہمارے کھلاڑیوں کے لیے دروازے بھی کھولے ہیں۔
ہم اس طرح کے مزید ایونٹس منعقد کرنے اور بین الاقوامی نمائندگی کے لیے گراس روٹ ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
"انہوںنے کہا کہ کہ چیمپئن شپ فیڈریشن کے مشن سے مطابقت رکھتی ہے تاکہ سعودی عرب اوردیگر بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کیا جا سکے۔



