نیشنل گیمز: لاہور ڈویژن باکسنگ ٹرائلز میں مرد ، خواتین پلیئرز کی سلیکشن
سابق انٹرنیشنل باکسر سلیم بٹ اورڈی ایس پی مجاہد سرا نے ٹرائلز کی نگرانی کی

نیشنل گیمز: باکسنگ ٹرائلز میں مرد ، خواتین پلیئرز کی سلیکشن
سابق انٹرنیشنل باکسر سلیم بٹ اورڈی ایس پی مجاہد سرا نے ٹرائلز کی نگرانی کی
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے لاہور ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مینز اینڈ ویمنز کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد کیے گئے ۔
وحدت باکسنگ کلب میں منعقد ہونے والے ٹرائلز میں لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع لاہور ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور سے کھلاڑیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
سلیکشن کمیٹی کے فرائض اولمپیئن باکسر فیصل کریم ، انٹر نیشنل باکسر رانا مجاہد، انٹرنیشنل باکسر امجد علی خان،انٹر نیشنل باکسر طارق میر ،سابق نیشنل چمپئن باکسر سلیم لعل نے انجام دیئے۔
جبکہ سابق انٹرنیشنل باکسر سلیم بٹ اورڈی ایس پی مجاہد سرا نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔
مینز کیٹیگری 50 کلو گرام میں احسان ،55 کلو گرام میںارباز،60 کلو گرام میں محمد علی ،65 میں ابراہیم، 70 عبدالرشید،75 عمران،80 کلو گرام میںعلی اصغر جٹ،85 کلو گرام میںاحمد رضا اور شہر یار غازی،90 کلو گرام میںعبداللہ مجاہد سلیکٹ ہوئے۔
ویمنز کیٹیگری میں 48 کلو گرام میں حوریہ ،51 کلو گرام میں زینب ،54 کلو گرام میں لائبہ ، 57 کلو گرام میں ماہم ،60 کلو گرام ماہم ایازاور 75 کلو گرام ہنی جاوید کی سلیکشن ہوئی ۔
نیشنل گیمز کیلئے باکسنگ ٹیم کے شاندار ٹرائلز منعقد کرنے پر وحدت باکسنگ کلب کے کوچ محمد طارق علی اور سابق نیشنل چمپئن پرویز مسیح نے لاہور ڈویژن با کسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذیشان بٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔



