عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تعینات


عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تعینات
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے منگل کو پہلے یہ اعلان کیا کہ مائیک ہیسن کو وائٹ بال کرکٹ میں مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا
تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ اعلان بھی کردیا کہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے فارغ ہونے والے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کر دیا گیا ہے، پی سی بی نے آج تصدیق کی۔ عاقب نے 1988 سے 1998 تک 22 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
وہ اس سے قبل پاکستانی مردوں کی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی:
"اپنے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے، ہمیں عاقب جاوید کو ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ مائیک ہیسن کے ساتھ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ان کی تقرری، پاکستان کرکٹ کے لیے ہمارے اسٹریٹجک وژن میں ایک اہم قدم ہے۔
"ایک ساتھ، ان کی مہارت اور قیادت ہمارے قومی سیٹ اپ کی ترقی، ارتقا اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔”



