دیگر سپورٹس

وزیراعلی پنجاب سمر گیمز ملتان ڈسڑکٹ ٹرائلز شروع ہوگئے

وزیراعلی پنجاب سمر گیمز ملتان ڈسڑکٹ ٹرائلز شروع ہوگئے

وزیراعلی پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلہ میں ملتان ڈسڑکٹ کی مختلف ٹیموں کی تشکیل کے لیے ٹرائلز کا آغاز کر دیاگیا

اس سلسلہ میں تحصیل ملتان سٹی کی کبڈی ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز ہاکی گراونڈ سپورڑس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوئے جس کے مہمان خصوصی ٹکٹ ہولڈر ملک انور علی اور ڈویژنل صدر کبڈی ایسوسی ایشن ملتان ترس محی الدین تھے

ان کے ہمراہ عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان سٹی شاہد گل ڈویژنل کوچ بھی موجود تھے

جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا ملک انور علی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں

تاکہ آنے والے دنوں میں پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں رہے روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب کا سمر گیمز کرانا قابل تحسین ہے

انہوں نے مزید کہا کہ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کو منظم کرنا ہم سب کا بنیادی مقصد ہے دریں تحصیل ملتان سٹی سے کبڈی کے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے ان ٹرائلز میں حصہ لیا

جس کا سلیکشن کمیٹی نے بغور مشاہدہ کیا حتمی ٹیم کا اعلان تیس مئی کو اختتام پانے والے ٹرائلز پروگرم کے موقع پر کیا جائے گا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!