اتھلیٹکسدیگر سپورٹس

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی ارشد ندیم کے نام

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی ارشد ندیم کے نام

سیئول: قومی ہیرو ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیت کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، بھارتی کھلاڑی یش ویر سنگھ نے 76 اعشاریہ 67 میٹر کی تھرو کی تھی۔

ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں پہلی بار میں 75 اعشاریہ 65 میٹر کی تھرو پھینکی، دوسری باری میں 76 اعشاریہ 80 میٹر کی تھرو پھینکی اور تیسری دفعہ 85 اعشاریہ 57 میٹر کی سب سے بڑی تھرو پھینکی جس سے وہ گروپ میں پہلے نمبر پر آ گئے۔

قومی ہیرو نے چوتھی بار میں 83 اعشاریہ 99 میٹر کی تھرو کی جبکہ یش ویر نے چوتھی تھرو 80 اعشاریہ 23 میٹر کی پھینکی، چوتھے راؤنڈ میں یاسر سلطان 72 اعشاریہ 92 میٹر دور تھرو پھینکی جبکہ یش ویر کی دو تھرو ضائع ہو گئیں۔

ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86 اعشاریہ 40 میٹر دور پھینکی اور پھر مقابلے میں سب سے آگے نکل گئے اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

 

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!