کرکٹ

ٹی 20 سیریز: پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

ٹی 20 سیریز: پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

پاکستان نے آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوبنیوالے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محمد حارث کی 46 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 17.2 اوورز میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز طنزید حسن اور پرویز نے کیا اور 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مجموعی اسکور پر 56 رنز تک پہنچایا۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ پرویز حسین 66 اور طنزید حسین 42 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ حسن علی اور عباس آفریدی نے 2 ، 2 جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ کا آغاز کیا، 8 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پھر صائم ایوب اور محمد حارث نے شراکت داری قائم کر کے اسکور کو 100 پر پہنچایا تو صائم ایوب 29 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسی دوران محمد حارث نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

اس کے بعد 137 کے مجموعی اسکور پر حسن نواز 13 گیندوں پر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد حارث نے 43 گیندوں پر 107 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جبکہ سلمان آغا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی دو میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔

اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون ; صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، عباس آفریدی اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون ; تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، پرویز حسین، تنظیم حسن شاقب، حسن محمود، خالد احمد اور رشاد حسین بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!