Author: newseditor

  • پاکستا ن سائیکلنگ فیڈریشن کے ایک جونیئر مرد اور ایک خاتون سائیکلسٹ بحرین منامہ میں روڈ ٹرینگ کیمپ کے لیے روانہ

    پاکستا ن سائیکلنگ فیڈریشن کے ایک جونیئر مرد اور ایک خاتون سائیکلسٹ بحرین منامہ میں روڈ ٹرینگ کیمپ کے لیے روانہ

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر کی لاہور ائیرپورٹ آئے جہاں پر بحرین منامہ میں سائیکلنگ کیمپ میں شرکت کے لئے جونیئر مرد طلال خان اورحرا مقصود لاہور ائیرپورٹ سے تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے آج روانہ کر دیا۔

    اس موقع پر معظم خان کا کہنا تھا کے ہم بحرین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہے کہ انہوں نے سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی درخواست پر دو کھلاڑیوں کو پاکستان سے شرکت کرنے کی اجازت دی۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کے اس سے قبل بھی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے ٹرینگ کیمپ میں اپنے کھلاڑیوں کو ٹرینگ اور کوچنگ کے لئے بھجواتی رہی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ یہ ٹرینگ اس وقت دن کی جدید ترین ٹرینگ ہے اور آپ لوگ کمیپ میں بہترین ٹرینگ کرے اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا نام روشن کرے ۔

    لاہور ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کے والدین کے علاؤہ کرنل (ر) جہانزیب خان نیازی، شہزادہ بٹ، امجد نواز خان اور ماہم طارق کوچ بھی ان کو رخصت کرنے آئے ہوئے تھے

  • جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے پریکٹس میچ میں کینیڈا کو ایک صفر سے مات دیدی

    جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے پریکٹس میچ میں کینیڈا کو ایک صفر سے مات دیدی

    ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ بھوبنیشور،انڈیا میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئرزہاکی ٹیم نے کینیڈین ہاکی ٹیم کو پریکٹس میچ 0-1 گول سے شکست دیدی۔ پاکستان جونیئرز ہاکی سکواڈ نے بہترکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین ہاکی ٹیم کے خلاف ایک گول سکور کیا۔

    قومی ہاکی سکواڈ کی جانب سے میچ کا واحد گول نائب کپتان معین شکیل نے سکور کیا۔ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین دانش کلیم نے اس پریکٹس میچ میں باری باری دونوں گول کیپرز وقار اور عبداللہ اشتیاق کو کھلایا۔ میچ کے بعد پریکٹس پینلٹی شوٹ آؤٹس سیشن بھی کیا گیا جو کہ پاکستان نے کینیڈا کو 2-4 گول سے شکست دیکر جیت لیا۔ پینلٹی شوٹ آوٹ سیشن میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی جانب سے کپتان رانا وحید، نائب کپتان، معین شکیل، عبدالحنان اور غضنفر علی نے گول سکور کئے۔


    عالمی جونیئر ہاکی کپ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھوبنیشور ،انڈیا میں کھیلا جاریا ہے۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ عالمی جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان جرمنی میچ 11:30 بجے دن (پاکستان ٹائم) کھیلا جائیگا

  • ٹی ٹین تیز فارمیٹ ہے جس کے لئے تکنیکی مہارت کی ضرورت ہے :۔ مشتاق احمد

    ٹی ٹین تیز فارمیٹ ہے جس کے لئے تکنیکی مہارت کی ضرورت ہے :۔ مشتاق احمد

    ٹی ٹین فارمیٹ ایک تیز ترین فارمیٹ ہے جس میں فیصلہ سازی فورا کرنا ضروری ہے ہر بال پھینکنے سے پہلے باولر کو سوچنا پڑتا ہے تا کہ بہترین گیند بازی کی جا سکے ان خیالات کا اظہارپاکستان کے سا بق کرکٹر اور دکن گلاڈی ائیٹر کے ہیڈ کوچ مشتا ق احمد نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹین میں شامل تمام ٹیمیں اچھے کھیل کا مظاہر ہ کر رہی ہیں اور ہر ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں اس لئے کسی ایک یا دو ٹیموں کو فیورٹ قرار دینا قبل از وقت ہو گا

    ٹیم وہی نمایاں ہو گی جو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرئے گی انہوں نے کہا کہ اسپنرز کی مہارت کھیل کا نقشہ بدل سکتی ہے کیونکہ جہاں ایک بیسٹ مین میچ کے لئے اہم کرداادا کرتا ہے اسی طرح اسپنرز بھی میچ کا رخ تبدیل کرتے دکھائی دیتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد نے کہا کہ ٹاس کا اہم رول ہے کیونکہ پہلے میچز میں بال نیچے رہتی ہے لیکن جیسے ہی لائیٹ آن ہوتی ہیں تو پچ فلیٹ ہو جاتی ہے جس سے گیند بازی میں مشکلات آ تی ہیں پاکستان ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشاق احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں ٹیم کی کامیابی کا دارومدار ٹیم کے متحد ہونے پر ہے اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم متحد تھی اور یہی اس کی کامیابی کا راز بھی ہے ۔

    دکن گلاڈیئیٹر ٹیم کمبینیشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں مشاق احمد کا کہنا تھا کہ دکن گلاڈی ائٹر بیلنس ٹیم ہے جس میں رسل ، انور علی ، وہاب ریاض ، ٹام بینٹن ، نجیب جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بطور کوچ میرے لئے یہ اہم ہے کہ ٹیم کومتحد رکھوں اور ان کی ترتیب کے لئے تمام سہولیات کو بروکار لاتے ہوئے ٹیم پرفارمنس کو بہتر کرنے کی کوشش کروں کھلاڑی میدان میں فیصلہ سازی کا مکمل اختیار رکھتے ہیں کیونکہ کھیلنا انہوں نے ہی ہوتا ہے اب تک کی پرفارمنس ہماری ٹیم کی بہت اچھی ہے اور امید یہی ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ بھی اچھے کھیل کا مظاہر ہ کرئے گی ۔ ابوظبی ٹی ٹین متحدہ عرب امارا ت میں کھیلی جانے والی آئی سی سی سے منظور شدہ لیگ ہے ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں دکن گلاڈیئیٹرسمیت چھ ٹیمیں شامل ہیں اور لیگ کا فائنل 4دسمبر کو شیخ زاید کرکٹ اسٹیدیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف مشن وائٹ واش مکمل

    پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف مشن وائٹ واش مکمل

    پاکستان  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔

    بنگلادیش کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو 125 رنز کا ہدف دیا۔

    قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی۔ 

    عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    بنگلادیش کی جانب سے محمد نعیم 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری اور کپتان بابراعظم 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد رضوان نے کھیل کوسنبھالا اور وہ 40 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان میچ آخری گیند تک گیا اور انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا  جب کہ آخری گیند پر محمد نواز نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

    پاکستان کی جانب سے حیدر علی 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    بنگلادیش کی جانب سے محمد اللہ نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • خاتون ہونے کی سزا ‘ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی گریڈ انیس کی ڈائریکٹر کی ترقی کیلئے فائل پی ایس بی کو ابھی تک نہیں بھجوائی گئی

    خاتون ہونے کی سزا ‘ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی گریڈ انیس کی ڈائریکٹر کی ترقی کیلئے فائل پی ایس بی کو ابھی تک نہیں بھجوائی گئی

    سپورٹس ڈائریکٹریٹ خبیر پختونخواہ کی سب سے پرانی گریڈ انیس کی خاتون ڈائریکٹر رشیدہ غزنوی کی گریڈ بیس میں ترقی کا عمل رکوا دیا گیا ہے اور دو مرتبہ پراونشل سلیکشن بورڈ کو نام بھجوانے کے فائل ڈیپارٹمنٹ سے ہی اوپر نہیں گئی اور پی ایس بی کو نہیں بھجوائی گئی ذرائع کے مطابق 1996 میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں آنیوالی رشیدہ غزنوی کو گریڈ اٹھارہ میں 2005 میں پروموشن ہوئی جبکہ اس خاتون نے سال 2016 اور سال 2017 میں بطور ایکٹنگ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے عہدے پر بھی کام کیا ہے سال 2018 میں انیسویں گریڈ میں پہنچی اورا س خاتون نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا کردار ادا کیا ‘ انڈر 23 گیمز سمیت کیش پرائزز اور سالانہ سکالرشپ کا اجراء بھی انہی کی کاوشوں سے ہوا ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل پراونشل سلیکشن بورڈ میں ترقی کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تین افسران کے نام بھجوا دئیے گئے تھے

    تاہم دو افسران کی ترقی تو ہوگئی ہم خاتون ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں اعتراضات کرکے فائل کو دفتر میں لٹکا دیا گیا جس کی وجہ سے خاتون ڈائریکٹر نے سپورٹس سیکرٹری کو دوبارہ سلیکشن بورڈ کیلئے اپیل کردی تاہم ابھی تک گریڈ بیس میں ترقی کیلئے خاتون ڈائریکٹر کے فائل کو پراونشل سلیکشن بورڈ کیلئے نہیں بھجوایا گیا تاہم ان کے جونیئر متعدد افراد گریڈ اٹھارہ سے گریڈ 19 میں چلے گئے ہیں جبکہ متعدد جونیئر اہلکاروں کی فائلیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے پراونشل سلیکشن بورڈ کو بھجوا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے خاتون نے اپنی ترقی رکوانے کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وکلاء سے رابطے بھی شروع کئے ہیں کیونکہ انہیں یہ باور کرایا گیا ہے کہ خاتون ہونے کی بناء پر انکی ترقی میں رکائوٹیں ڈالی جارہی ہیں

  • آئی سی سی جرمانے کے بعد شاہین آفریدی کانیا پیغام آگیا

    آئی سی سی جرمانے کے بعد شاہین آفریدی کانیا پیغام آگیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نیا پیغام سامنے آگیا۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر نئی تصویر پوسٹ کی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوش رہنا کبھی ہمارے سٹائل سے باہر نہیں جاتا۔پی سی بی کی جانب سے جب پاکستانی ٹیم کے ڈنر کی ویڈیو جاری کی گئی تو اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی کی یہ تصویر بابر اعظم نے لی ہے۔

    واضح رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔شاہین آفریدی بنگلادیش کے خلاف دوسرے میچ میں آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔پاکستانی بولر شاہین آفریدی نے میچ کے دوران گیند فیلڈ کرتے ہی اسے بیٹر عفیف حسین کی جانب پھینکا تھا۔جرمانے کے ساتھ شاہین آفریدی کے ڈسپلنری پروفائل پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا۔

  • شعیب اختر کے گھٹنے جواب دے گئے

    شعیب اختر کے گھٹنے جواب دے گئے

    سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید نہیں دوڑ سکیں گے۔شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کے بھاگنے کے دن اب ختم ہوگئے ہیں اور وہ اپنے گھٹنے بدلوانے کے لیے بہت جلد آسٹریلیا کے شہر میلبورن جانے والے ہیں۔شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام پر نئی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد یہ پیغام شیئر کیا ہے، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی صحت یابی دریافت کرنے اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرنے کے لیے پیغامات آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔مداحوں کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی سرجری کروانے کے بعد شعیب اختر دوبارہ بہتر حالت میں آجائیں گے۔ واضح رہے کہ شعیب اختر نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی جسے دنیا کی تیز ترین گیند تصور کیا جاتا ہے۔شعیب اختر کو دنیا کا فاسٹ بولر مانا جاتا ہے انہوں نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر بریٹ لی کی تیز ترین بولنگ کروانے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

  • ڈھاکہ میں قومی کرکٹرز کا ڈنر

    ڈھاکہ میں قومی کرکٹرز کا ڈنر

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے تفریح کرتے ہوئے گزارا، ٹیم نے ڈھاکا کے ہوٹل میں ڈنر بھی کیا۔ڈنر کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے فوٹو شوٹ بھی کروایا، جبکہ آل رائونڈر شعیب ملک اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس موقع پر خوش گپیاں بھی کیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک نے سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کو اپنے تجربات اور مفید مشوروں سے بھی نوازا۔

  • نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اکھاڑ پچھاڑ کا پروگرام

    نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اکھاڑ پچھاڑ کا پروگرام

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ،ڈائریکٹر ندیم خان سمیت وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے مزید کام کرنے کا امکان نہیں ہے ، وہ 2 ماہ سے انگلینڈ میں ہیں اور رواں ہفتے مختصر قیام کیلئے لاہور پہنچیں گے ۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ کوچ محمد زاہد بھی مستعفی ہو کر واپس انگلینڈ جا چکے ہیں،جبکہ ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن بھی عہدے سے الگ ہو چکے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کئی ہفتوں سے کام رکا ہوا ہے، چیئرمین پی سی بی ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، ڈائریکٹر ندیم خان کو بھی عہدے سے الگ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور شعبہ ڈومیسٹک کو الگ الگ کیا جا سکتا ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے لگائے گئے ڈومیسٹک کوچز پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں،شاہنواز دھانی کا ڈیبیو

    بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں،شاہنواز دھانی کا ڈیبیو

    پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں، سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی کو پلیئنگ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں،فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی نے بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا ہے۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

error: Content is protected !!