Author: newseditor

  • بنگلہ دیش کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست،پاکستان کی ناقابل شکست برتری

    بنگلہ دیش کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست،پاکستان کی ناقابل شکست برتری

    تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔

    بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 108 رنز ہی بناسکی۔

     قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہ دیا۔

    اوپنر سیف حسن شاہین کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے یکے بعد دیگرے بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    کل کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے ہیرو فاسٹ بولر حسن علی تھے جنہوں نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ   22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلیں گی۔

  • قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئین شپ 29 نومبر سے شروع ہوگی

    قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئین شپ 29 نومبر سے شروع ہوگی

    کراچی، ( ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ و سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی انٹرڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئین شپ 29 نومبر سے 1دسمبر تک پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی ، پاکستان نیوی ، پاکستان ائیر فورس ، پاکستان واپڈا ، پاکستان پولیس اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
    گذشتہ روز
    پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ منیجرز میٹنگ 28 نومبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔چیمپئن شپ میں فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 30 نومبر کو کھیلے جائیں گے ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ چیمپیئن شپ کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

  • پشاور ڈس ایبلڈ نے لاہور ڈس ایبلڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ،مومن خان مین آف دی میچ رہے

    پشاور ڈس ایبلڈ نے لاہور ڈس ایبلڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ،مومن خان مین آف دی میچ رہے

    پشاور/کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پشاور ڈس ایبلڈ نے لاہور ڈس ایبلڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ پشاور میں جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پشاور ڈس ایبلڈ نے لاہور ڈس ایبلڈ کو مکمل آٶٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی سیمی فاٸنل میں جگہ متسحکم کرلی۔ چیمپئن شپ کا چوتھا مرحلہ پیر سے راولپنڈی اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کا فاتح سیمی فائنل میں پشاور سے مقابلہ کرے گا ۔ گزشتہ روز پشاور ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر لاہور ڈس ایبلڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 113رنز اسکور کئے اس کی جانب سے یاسر اجمل نے 29اور محمد شہباز نے16رنز بنائے ۔ پشاور ڈس ایبلڈ کی جانب سے مومن خان نے 32رنز دے کر تین جبکہ گوہر علی نے 19رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں فاتح پشاور ڈس ایبلڈ نے چار وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا ،اس کی جانب سے عدیل خان نے 17گیندوں پر33جبکہ رحمت خان نے19اور واجد عالم نے17رنز بنائے ۔ شہریار نے دو کھلاڑیوں کو آٶٹ کیا ۔ مومن خان کو ان کی عمدہ بالنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ نیشنل چیمپئن شپ کا چوتھا اورآخری لیگ مرحلہ پیر سے راولپنڈی اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں اسلام آباد ،آزاد کشمیر،راولپنڈی اور ایبٹ آباد کی ٹی میں شرکت کریں گی۔

  • داؤد اسپورٹس نے محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا”

    داؤد اسپورٹس نے محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا”

    الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل داؤد اسپورٹس نے جیت لیا فائنل میچ میں تیسرٹاون ٹائیگرز کرکٹ کو سات وکٹوں سے شکست کا سامنا ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں تیسر ٹاؤن ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 38۰4 اوورز میں 191 رنز بناکر آوٹ ہوگئی حبیب اللّٰہ نے 41 رنز ، عبدالقادر نے 35 رنز اور عمران ملک نے 33 رنز اسکور کئے داود اسپورٹس کی جانب سے نادر شاہ نے تین جبکہ ضیاء اللّٰہ اور طلحٰہ احسان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں داؤد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 193 رنز 31۰2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا حیدر عباس نے آٹھ چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 72 رنز اسکور کئے جبکہ شیراز علی نے سات چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز اسکور کئے ذاکر ملک 21 رنز بناسکے تیسرٹاون ٹائیگر کرکٹ کلب کی جانب سے قسمت خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا حیدر عباس کو میں آف دی میچ قرار دیا گیا ایمپائرنگ کے فرائض جاوید جعفری اور زاہد اقبال نے سرانجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے بعدازاں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی

    تقریب کے مہمان خصوصی محمد توصیف صدیقی سابق اسسٹنٹ سیکریٹری کے سی سی اے تھے جبکہ تقریب کی صدارت جاوید احمد خان سابق صدر کے سی سی اے زون دو نے فرمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ محمد توصیف صدیقی نے محمد زبیر محمدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ اُن کا اور میرا کافی ساتھ رہا ہے وہ کافی محنتی انسان تھے زون دو کی کرکٹ کے فروغ میں اُن کا کردار رہا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ جاوید خان نے کہا کہ زبیر محمدی کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے الرحمٰن کرکٹ کلب کے صدر اور ٹورنامنٹ سیکریٹری شاہد علی قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا میری خواہش ہے کہ اس کے بعد بدر جعفری کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاۓ اس ٹورنامنٹ کو میں پورا اسپانسر کروں گا تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ جمیل احمد چئیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے کہا کہ محمد زبیر محمدی اور میرا بہت پرانا ساتھ تھا زون دو میں اُن کی کرکٹ کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

    انہوں نے اگلا ٹورنامنٹ پورا اسپانسر کرنے پر جاوید خان کا شکریہ ادا کیا آخر میں انہوں نے ٹورنامنٹ کی شاندار کوریج کرنے پر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سید شاہد علی ٹورنامنٹ سیکریٹری نے کہا کہ زبیر محمدی کے نام سے ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد زون دو کی کرکٹ کے فروغ میں اُن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا آخر میں انہوں نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا نظامت کے فرائض شاہد نواب نے سرانجام دئیے اس موقع پر ظفر احمد ، شہزاد عالم ، اصغر عظیم ،ظہیرالدین ، محمد رئیس ، محمد یامین ، عارف وحید خان ، میجر کوثر کاظمی ، افضل قریشی ، ڈاکٹرعارف حفیظ ، امجد علی ، مظہر اعوان ، ندیم خان ، فرید الدین ، جاوید خان ، عاشق علی ، عبداللّہ نیازی ، جاوید اقبال ، قمبر علی ، عبدالصمد بلوچ ، احسان اللّٰہ ، محبوب علی ، شہروز علوی اور زبیر اقبال بھی موجود تھے آخر میں محمد توصیف صدیقی نے ونر ٹرافی داود اسپورٹس کے کپتان نور ولی کو پیش کی جبکہ رنراپ ٹرافی جاوید خان نے تیسرٹاون ٹائیگرز کرکٹ کلب کے کپتان عمران ملک کو پیش کی اسکے علاوہ مین آف دی میچ کی ٹرافی اور دو ہزار روپے نقد ظفر احمد نے نوجوان بیٹسمین حیدر عباس کودی۔

  • جونیئر ایج گروپ سکواش چیمپئن شپ میں متعدد میچوں کا فیصلہ

    جونیئر ایج گروپ سکواش چیمپئن شپ میں متعدد میچوں کا فیصلہ

    پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں جاری جونیئر ایج گروپ سکواش چیمپئن شپ میں متعدد میچوں کا فیصلہ ہوگیا گزشتہ روز صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان مہمان خصوصی تھے انڈر11 کے پہلے رائونڈ میں اذان کامران ‘علی ناز’اویس ‘ محمد حماد’عمر اشرف ‘محمد نور ‘محمد فیضان’اویس جاوید’احمد ناز’محمد انیس’اسماعیل ‘مامون ‘محمد یاسر اور انیس رفیع نے میچ جیت لئے

    جبکہ انڈر13 کے پہلے رائونڈ میں نعمان خان ‘عبداللہ زمان ‘یحییٰ اسد’حارث زاہد ارو مصطفیٰ عرفان کو بائی مل گئی’محمد انیس’محمد ریحان’احمد خلیل’حماد خان’سیف اللہ بہادر’حمزہ خان’محمد طلحہ’ملک عاصم’علی رضا’ارمان علی اور اسحاق ارشد نے میچ جیت کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا’انڈر15 کے پہلے رائونڈ میں ابراہیم محب’حسن فہیم ‘ذکریا فلک شیر ‘لقمان حسن’فرقان فرمان اور ریان محب کوبائی مل گئی’محمد حذیفہ’راحیل’عبید اللہ ‘حسن فرید’عبدالرحمان ‘محمد احمد ملک ‘عبدالرحمان ‘عماد اللہ اور محمد حذیفہ نے اپنے میچ جیت لئے’صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گراس روٹ لیول پر زیادہ کام کریں تاکہ ہمیں اچھا ٹیلنٹ ملے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مقابلوں سے ہمیں اچھے کھلاڑی میسر آئیں گے

    انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن کوخراج تحسین پیش کیا جس کی سپورٹ کی بدولت ہمیں پشاور میں بہترین سہولتیں بھی میسر ہیں اور اس کیساتھ ساتھ ہمیں ہر موڑ پر سپورٹ کیا جاتا ہے ‘سکواش فیڈریشن نے ہمیں انٹر سکولز مقابلوں کے لئے بھی گرین سگنل دیا ہے اور اس کے لئے ایک ملین روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیاہے جس سے ہمیں ٹیلنٹ کی تلاش میں آسانی ہوگی اورانٹر سکولز کیساتھ انٹر کالجز اور انٹریونیورسٹیز مقابلے بھی منعقد کرائیں گے۔

  • کراٹے کے کم عمر کھلاڑی محمد خواجہ خیضر ملک وقوم کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم

    کراٹے کے کم عمر کھلاڑی محمد خواجہ خیضر ملک وقوم کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم

    پشاور…پشاور سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے کم عمر کھلاڑی محمد خواجہ خیضر اس کھیل میں مہارت حاصل کرکے اپنے کوچ خالدنور کی طرح دنیامیں ملک وقوم کا نام روشن کرنے کاعزم رکھتے ہیں،انہوںنے کہاکہ بہترین ٹریننگ کے بدولت گراس روٹ لیول سے کامیابیوں کا سفر شروع کرکے ڈسٹرکٹ کی سطح پر منعقدہ سرچ ان ڈائمنڈ جونیئر چمپئن شپ میں چمپئن ٹرافی اپنے نام کیا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گیارہ سالہ محمد خواجہ خیضرکا کہناتھاکہ تقریباًدو سال قبل قیوم سٹیڈیم کے کراٹے اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کیا،اس دوران فٹنس اور دیگر بنیادی تیکنیک سیکھے ،اور اللہ کے فضل اب ڈسٹرکٹ کی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں حصہ لیناشروع کیااور اپنے پہلے ہی ایونٹ میں کامیابی نصیب ہوئی جس سے میرے حوصلے مزید بلندہوئے اور یہ عہدکیاکہ انشاء اللہ اپنی محنت جاری رکھوں گا اور اپنے کوچ خالد نور( پرائڈ آف پرفارمنس )کی طرح مزید بلندیوں پر جاکر دنیامیں خیبر پختونخوااور پاکستان کانام روشن کروںگا۔محمد خواجہ خیضرسے متعلق انکے کوچ خالد نور نے بتایاکہ اس بچے میں ٹیلنٹ موجودہے اکیڈمی زیر تربیت دیگر کھلاڑیوں کی طرح اس کے ساتھ بھی محنت کررہے ہیں ،انشاء اللہ وہ دور نہیں جب محمد خواجہ خیضراپنے اس خواب کوحقیقت میں بدل دینگے۔

  • انڈر21 گیمز کیلئے سوات میں ویٹ لفٹنگ ٹریننگ کیمپ جاری

    انڈر21 گیمز کیلئے سوات میں ویٹ لفٹنگ ٹریننگ کیمپ جاری

    پشاور(سپورٹس رپورٹر)27 نومبر سے شروع ہونیوالی انڈر21 گیمز کی تیاری کے سلسلے میں انڈر21 ویٹ لفٹنگ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ سوات میں ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان کی نگرانی میں جاری ہے جبکہ اس کیمپ اور انڈر21 گیمز کی تیاریوں کی نگرانی ڈپٹی کمشنر جنید خان کررہے ہیں کیمپ میں کوچ عامر اقبال ہیں جبکہ سوات ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشاد خان بھی کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں ‘ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مکان باغ سوات میں کیمپ جاری ہیں

    جہاں کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں ہمیں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے اور امید ہے کہ یہاں سے کھلاڑی بھرپور سیکھیں گے اور آنے والی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سوات ریجن کے کھلاڑی انتہائی باصلاحیت ہیں انکی بہترین ٹریننگ کیلئے ویٹ لفٹنگ سمیت مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کو کوالیفائڈ کوچزکی خدمات حاصل کررکھی ہے انشا اللہ وہ انڈر21گیمزمیں گولڈ میڈل جیت کر سوات بلکہ پورے ملاکنڈ ریجن کا نام روشن کرینگے،

  • بنگلہ دیش کا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    بنگلہ دیش کا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    کل کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے ہیرو فاسٹ بولر حسن علی تھے جنہوں نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ   22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلیں گی۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دیدی

    پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دیدی

    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش کو 4 وکٹ سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 128 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹ پر 132 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 34،34 جبکہ شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 اور محمد نواز نے 8 گیندوں پر18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پر اننگ کا آغاز کیا، قومی ٹیم کا اسکور 16 رنز ہوا تو رضوان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس کے کچھ دیر بعد ہی 22 کے مجموعے پر بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کا اسکور 23 رنز پر پہنچا تو حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، انہوں نے ری ویو کا سہارا بھی لیا مگر وکٹ نہ بچا سکے۔

    قومی ٹیم کا اسکور 24 پر پہنچا تو ٹیم کے سینیئر ترین بیٹسمین شعیب ملک غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے پانچویں آوٹ ہونے والے بیٹسمین فخر زمان تھے جو 34 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ چھٹے آوٹ ہونے والے بیٹسمین خوشدل شاہ تھے وہ بھی 34 رنز ہی بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    تاہم بعد میں آنے والے شاداب خان اور محمد نواز نے برق رفتار بیٹنگ کی اور ٹیم کو 4 گیندوں قبل ہی فتح دلوادی۔اس سے قبل میچ میں بنگلا دیش ٹیم کا میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب اس کا ٹاپ آرڈر پاکستان کے بولنگ اٹیک کے سامنے لڑکھڑا گیا۔

    پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گِری تھی، نعیم شیخ ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 10 رنز پر گِری تھی، سیف حسن ایک رن بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔میزبان ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نجم الحسین تھے وہ 7 رنز بنا سکے جبکہ چوتھی وکٹ کپتان محمد اللّٰہ کی تھی جو 6 رنز بنا سکے۔

    افیف حسین کی صورت میں بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 36 رنز پر گری جبکہ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نور الحسن تھے۔بنگلا دیش کے پویلین روانہ ہوانے والے ساتویں کھلاڑی امین الحسن تھے جو 2 رنز بنا سکے۔

    میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 37 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے، جبکہ اس کے صرف 3 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔بنگلا دیش کے ٹاپ اسکورر 38 رنز بنا کر افیف حسین رہے جبکہ مہدی حسن 30 اور نور الحسن 28 رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، محمد وسیم نے 2 وکٹ حاصل کیے جبکہ محمد نواز اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • نیشنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل سدرن پنجاب وائٹس نے جیت لیا

    نیشنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل سدرن پنجاب وائٹس نے جیت لیا

    سدرن پنجاب وائٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنٹرل پنجاب بلیوز کی ٹیم کو نیشنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، میچ کے آخری روز سدرن پنجاب کی ٹیم نے اپنی بقیہ اننگز 187 رنز کے سکور پر دوبارہ شروع کی اور ٹیم نے جیت کیلئے مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 65 ویں اوور میں حاصل کرلیا ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جب سدرن پنجاب کی ٹیم کو جیت کیلئے صرف 23 رنز درکار تھے تو اس کے بلے باز محمد امر 48 کے انفرادی سکور پر پر پویلین لوٹ گئے تاہم فیصل اکرم اور اویس نے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا،

    فائنل میچ کے اختتام پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ سدرن پنجاب وائٹس کے محمد شہزاد کو دیا گیا اور انہیں پچیس ہزار روپے نقد انعام ملا، ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا اعزاز سدرن پنجاب وائٹس کے محمد شہزاد ہی کو ملا جس پر انہیں پچاس ہزار روپے نقد انعام ملا، ٹورنامنٹ کے بہترین بائولر کا اعزاز سنٹرل پنجاب بلیوز کے احرام نواب کو دیا گیا جس پر انہیں پچاس ہزار روپے نقد انعام ملا، انہوں نے مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 30 وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!