انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی میزبانی کرنے والے شہروں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز آئندہ سال 16 اکتوبر سے ہوگا اور ایونٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا۔آئی سی سی نے آسٹریلیا کے ان 7 شہروں کا اعلان کردیا ہے جہاں ورلڈکپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 45 میچز ایڈیلیڈ، برسبین، جیلانگ، ہوبارٹ، میلبرن، پرتھ اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کے فائنل کا میدان میلبرن کے سٹیڈیم میں سجے گا۔
آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، انگلینڈ، بھارت، پاکستان اور جنوبی افریقہ آئندہ ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچنے کے لیے سب سے زیادہ رینکنگ رکھنے والی ٹیمیں ہیں، اس کے علاوہ نمیبیا، سکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز گروپ ون (کوالیفائنگ راؤنڈ) کےمیچز کھیلیں گے۔
پشاور(سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈارنے کہاہے کہ انکی کالج کی طالبات نے تعلیم کیساتھ کھیلوں کے شعبے میں ایک منفر دمقام حاصل کیاہے انہیں اپنی کالج کی طالبات پر فخر ہے کیونکہ انکی شاندار پرفارمنس کے باعث سٹی کالج گلبہار نہ صرف پشاور اور خیبر پختونخوابلکہ ملک بھر میں جانااور پہچاناجانے لگاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزسٹی گرلزکالج گلبہار میں شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کے تحت منعقدہ گرلزانٹر کالجز سپورٹس فیسٹول میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس صدف شیر اکبر بھی موجود تھیں۔
طاہرہ ڈار نے کہاکہ انکی بھر پور کوشش رہی ہے کہ کالج میں صحت مندانہ ماحول ہوں،اور اس مقصد کیلئے تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوںجیسی صحت مندانہ سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ انسان کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں میں ضرور حصہ لیناچاہئے اور یہ وقت کی اشدضرورت بھی ہے ،انکاکہناتھاکہ کسی دور میں سٹی گلبہار گرلزکالج کوئی جاتنابھی نہیں تھالیکن اللہ کے فضل سے کالج میں سپورٹس سرگرمیوں کے آغازہوتے ہی سٹی کالج گلبہار کانام ہر خاص وعام کی زبان پر آنے لگاہے کالج میں کھیلوں کے فروغ میں نجمہ نازقاضی اور مس صدف شیر اکبر کا اہم کردارہے،
طاہرہ ڈار نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کے سپورٹس گالامیں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کی طالبات نے باسکٹ بال کے مقابلوںمیں گولڈمیڈل جیتا، نیٹ بال میں سلورمیڈل جبکہ فٹ بال،ٹیبل ٹینس اور بیس بال میں کانسی کا تمغہ جیتاہے اور جوڈوکے مقابلوں میں ہماری طالبہ ثناء نے چاندی کا تمغہ حاصل کیاہے،اس موقع پر نجمہ ناز نے کہاکہ کالج کی سطح پرانٹر کالجز کھیلوں کے مقابلے جاری ہے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں،اس فیسٹو ل کے انعقاد سے ہمیں بہترین کھلاڑیوں کی تلاش میں مدملے گی۔
پشاور(سپورٹس رپورٹر)سٹی سکول ورسک روڈجونیئر سیکشن میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے شروع ہوگئے،ان مقابلوں میں سکول کے بچے بڑی تعدادمیں حصہ لے رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کا افتتاح شبنم کیانی نے کیا۔اس موقع پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی خاتون ٹیبل ٹینس کوچ آمنہ بھی موجودتھیں۔سٹی سکول ورسک روڈ میں پہلی مرتبہ ٹیب ٹینس مقابلوں کا انعقادکیاجارہاہے ،ان مقابلوں میں سکول کے مختلف سیکشن کے طلبہ بھر پور حصہ لے رہے ہیں
سکول کی پرنسپل شبنم کیانی نے کہاکہ صوبائی حکومت کے وژن سکول میں کھیلوں کو فروغ دینگے اور اسی مقصد کیلئے ٹیبل ٹینس کوچ آّمنہ خان کی خدمات حاصل کرلی ہے ،اس موقع پر ٹیبل ٹینس کوچ آمنہ نے کہاکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے گراں قدرخدمات انجام دے رہی ہے کھلاڑیوں کو بنیادی وسائل کی فراہمی سمیت انہیں ٹریننگ دیکر انکے لئے ٹورنامنٹس منعقد کروارہی ہے ان مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے بچوں کوسکالر شپ کی مد میں انعامات بھی دیئے جارہے ہیں۔
ُپشاور( سپورٹس رپورٹر)کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے ڈپٹی کمشنر تور غر کو فنڈز کی ریلیز ہونے اس علاقے میں کھیلوں کی سہولیات کے فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی یہ یقین دہانی گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر تور غر فواد خان کیساتھ ملاقات میں کرائی گئی اس موقع پر کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر تور غور کو بتایا کہ اب تک 1329 ملین روکے 217 سکیم منظور ہو چکے ہیں
انہوں نے کہاکہ جیسے ہی فنڈز ریلیز ہوتا ہے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ اپنا کردار ادکرے گا ا س موقع پر کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق بھی بات چیت گئی جس میں ڈپٹی کمشنر تور غور نے اپنے سالانہ فنڈز سے ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ تور غور کے نوجوان بھی نصابی سرگرمیوں میں آگے آسکیں..
ُپشاور( سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ گرلز مڈل سکولز سپورٹس گالا کے سلسلے میں رائونڈر مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،فائنل میں گلشن رحمان مڈل سکول نے گلبہار سکول کو پانچ صفر سے شکست دی ، تفصیلات کے مطابق سپورٹس گالا کے سلسلے میں رائونڈر میچ کا فائنل گلشن رحمن نے اپنے نام کر لیا
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام گورنمینٹ گرلز مڈل سکولز سپورٹس گالا کے سلسلے میں راونڈر میچ کا فنل گلشن رحمن نے گلبہار کو دو رانڈ میں شکست دے کر فائنل اپنا نام کر دیا جبکہ لاہوری نیڈھکی مڈل سکول سیمی فائنل جیت کے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر سپورٹس انچاج گرلز مڈل سکول مس بلقیس قیوم اسپورٹس انچارج مس عذرا مس شینیلا ادریس نے کھلاڑیوں کو سپورٹس میں ھر قسم کی تعاون کی یقین دلایا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے زیراپتمام 24 نومبر تا 5 دسمبر 2021 انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں منعقد ہونے والے عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لئے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان جونیئر ٹیم اورآفیشلز کے ویزے جاری کردیئے گئے ، اس امر کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے اور قومی دستے کے آدھے سے زائد ویزہ جات بذریعہ کوریئرسروس آج پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ کواٹرز لاہور میں موصول ہوچکے ہیں ۔ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے کہا کہ عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کی انڈیا روانگی 20 نومبر کو شیڈول ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے کہا کہ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں سے چار ٹیمیں پاکستان کے پول میں شامل ہیں جن میں جرمنی، ارجنٹائن، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پول میں سے دو ٹیمیں کوالیفائی کرینگی اگر پاکستان جرمنی کو جیتتا ہے تو انشاءاللہ پاکستان کواٹرفائینل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے فیورٹ ہوجائے گا۔اولمپین آصف باجوہ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کوویڈ کی صورتحال کے باعث قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو انٹرنیشنل سطح پر میچز کا تجربہ نہیں حاصل ہوسکا لیکن یہ ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو سرپرائز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم انڈیا پہنچ کر دو پریکٹس میچز کھیلے گی پہلا میچ 21 نومبر کو چلی کے خلاف اور دوسرا 22 نومبر کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچز آف کیمرہ ہونگے اور پریکٹس سیشن کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی جبکہ 27 نومبر کو پاکستان مصر سے نبرد آزما ہوگا۔قومی جونیئر ہاکی سکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول راؤنڈ کا اپنا آخری میچ 28 نومبر کو کھیلے گا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے کہا کہ قوم سے گذارش ہے کہ وہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے لئے دعا کریں اور ٹیم جونیئر عالمی ہاکی کپ جیت کر وطن لوٹے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔20 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔
امام الحق، بلال آصف اور کامران غلام کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جب کہ عمران بٹ، شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور یاسر شاہ اسکواڈ میں شامل نہیں۔
عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، محمد عباس اور محمد نواز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ان کے علاوہ نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم بنگلادیش میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلےگی، پہلا میچ 26 نومبر سے 30 نومبر اور دوسرا 4 دسمبر سے 8 دسمبر تک کھیلا جائےگا۔
پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اعزاز جیتنے والی آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاح اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا ہے، ڈیوڈ وارنر ن ٹورنامنٹ میں 48.16 کی اوسط سے 289 رنز بنائے ہیں جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے فائنل میں آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام ہوگئے، بابر اعظم نے 6 میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بابر اعظم 303 رنز بنا کر سب سے آگے رہے، جبکہ ڈیوڈ وارنر محمد رضوان کو پیچھے چھورٹے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے اس ایونٹ میں 289 رنز بنائے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلتے ہوئے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد پاکستان کے محمد رضوان اس ایونٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت 281 رنز بنائے۔
ایونٹ میں چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے بیسٹمن جوز بٹلر ہیں جنہوں نے اپنی شاندار پر فارمنس کی بدولت 269 رنز بنائے، جبکہ پانچویں نمبر پر زیادہ اسکور کرنے میں سری لنکا کے چریتھ اسالانکا موجود ہیں، جنہوں نے ایونٹ میں اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت 231 رنز اسکور کیے۔