Author: newseditor

  • بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

    پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعے کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

    اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں کے نام:

    بابر اعظم (کپتان)
    شاداب خان (نائب کپتان)
    خوشدل شاہ
    فخر زمان
    حیدر علی
    حارث رؤف
    حسن علی
    محمد نواز
    محمد رضوان (وکٹ کیپر)
    محمد وسیم جونیئر
    شاہین شاہ آفریدی
    شعیب ملک

    سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

  • ایچ بی ایل نے 2025 تک کے لیے پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ حاصل کرلی

    ایچ بی ایل نے 2025 تک کے لیے پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ حاصل کرلی

    ایچ بی ایل نے آئندہ چار سال کے لیے پاکستان سپر لیگ کی ٹائٹل اسپانسرشپ حاصل کرلی ہے۔ پی ایس ایل کا حالیہ اسپانسر ایچ بی ایل اب 2022 سے 2025 تک بھی لیگ کا ٹائٹل اسپانسر رہے گا۔

    ایچ بی ایل نے نہ صرف ریزرو پرائس سے زیادہ بلکہ گزشتہ کنٹریکٹ سے 55 فیصد زائد کنٹریکٹ ویلیو کے بعد پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسر شپ حاصل کی ہے۔

    ایچ بی ایل نے پبلک ٹینڈر پراسس کے تحت ٹائٹل اسپانسر کے حقوق حاصل کیے ہیں۔ سات پارٹیز نے ان حقوق کے حصول کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل کا آئندہ چار سال کے لیے مزید پی ایس ایل کا ٹائٹل اسپانسر بننا اس کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی ترجمانی کرتا ہے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ ایچ بی ایل 2016 سے پی سی بی کا ایک قیمتی اور قابل بھروسہ پارٹنر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل کا پاکستان سپر لیگ کی ٹائٹل اسپانسرسپ کو مزید 4 سال تک برقرار رکھنا پی سی بی اور پاکستان سپر لیگ پر اس کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔

    صغیر مفتی، چیف آپریٹنگ آفیسر ایچ بی ایل:

    ایچ بی ایل کےچیف آپریٹنگ افیسر صغیر مفتی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ، پاکستان سپر لیگ کے ساتھ آئندہ 4 سال کے لیے بھی کنٹریکٹ برقرار رکھنے پر خوش ہے۔ اس نئے معاہدے کے تحت اب ایچ بی ایل کا پی ایس ایل کے ساتھ سفر دس سال تک کا ہوجائے گا۔

  • گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں اسپورٹس گالا کا رنگارنگ آغاز

    گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں اسپورٹس گالا کا رنگارنگ آغاز

    کوٹری(عائشہ ارم)گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں انٹر کلاسز اسپورٹس گالا کا رنگارنگ آغاز کردیا گیا۔کالج کی پرنسپل پروفیسر رخسانہ پروین جونیجو نے گالا کی آرگنائزرز چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی،ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم، پروفیسرز شاہین انڑ, پروفیسر شیرین سومرو اور پروفیسر شکیلہ میمن کے ساتھ ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ قبل ازیں آرگنائزنگ کمیٹی نے مہمان خصوصی کو پھولوں اور اجرک کے تحائف پیش کیئے گئے۔

    پروفیسر سکینہ سومرو و پروفیسر حمیدہ میربحر کی نظامت اور پروفیسر رافعہ سبحانی کی کلاس کے ویلکم سونگ نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔تالیوں کی گونج میں ہوئے افتتاح کے اعلان کے ساتھ ہی ٹگ آف وار مقابلوں سے ایونٹس کا آغاز کردیا گیا۔افتتاحی میچ میں بی اے ون کلاس نے سخت مقابلے کے بعد فرسٹ ایئر سی کلاس کو 2-1 پل سے شکست دے دی۔ مقابلوں میں کالج کی پروفیسرز، کلاس ٹیچرز و طالبات نے  بھرپور انداز میں شرکت کی۔

    گالا کو چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم آرگنائزز کررہی ہیں۔ اس موقع پر پروفیسرز شاہین انڑ، شیرین سومرو، شکیلہ میمن،سکینہ سومرو،فرزانہ نثار،نسرین، بشری شیخ، رخشندہ شاہ، شازیہ سومرو، سکینہ سومرو، شازیہ بلوچ، حمیدہ میربحر، وکیلہ مغل، زیب النساء، خوشبخت صدیقی، رافعہ سبحانی، شمائلہ بخاری، میمونہ وگن، شہناز، زمرد، فوزیہ ابڑو، حنا سومرو،حمیدہ کھوکھر، نصرت کھوسو،ارشاد درس،  آمنہ میمن، حاکم زادی اور دیگر موجود تھیں۔آخر میں ریحانہ بھٹی اور عائشہ ارم نے مہمان خصوصی پروفیسر رخسانہ جونیجو کی آمد اور حوصلہ افزائی کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

  • پاکستان جمعے کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گا

    پاکستان جمعے کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گا

    تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں 19 نومبر بروز جمعے کو مدمقابل آئیں گی۔ اس دوران شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 12,500 سے زیادہ کرکٹ شائقین ٹی ٹونٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست بیٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مشہور کور ڈرائیوز سے محظوظ ہوسکیں گے۔

    دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے تین میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ پانچ سال بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ جب پاکستان بنگلہ دیش میں کوئی دو طرفہ سیریز کا میچ کھیلے گا۔

    دونوں ٹیمیں اس سے قبل 12 مرتبہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آچکی ہیں۔ جہاں 10 مرتبہ پاکستان نے فتح حاصل کی تاہم بنگلہ دیش نے جن دو میچز میں کامیابی حاصل کی تھی وہ دونوں بنگلہ دیش میں ہی کھیلے گئے تھے۔ لہٰذا اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف جیت کا تناسب 50 فیصد ہے۔

    اُدھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلےٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے:

    بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک۔

    شعیب ملک اس طرزکی کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جانب سےدوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔ وہ حریف ٹیم کے خلاف 34.66 کی اوسط سے208 رنز بناچکے ہیں، جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم صرف 62 اننگز میں تیز ترین 2500 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 68 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کررکھا تھا۔

    دوسری جانب محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 23 میچز میں86.08 کی اوسط سے 1033 رنز بنارکھے ہیں۔ ا س دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 136.45کا رہا ہے۔ اس میں ان کی ایک سنچری اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

  • خیبرپختونخواچیس ایسوسی ایشن نےصوبےمیں تعلیمی اداروں میں چیس کےمقابلےمنعقدکرانےکافیصلہ

    خیبرپختونخواچیس ایسوسی ایشن نےصوبےمیں تعلیمی اداروں میں چیس کےمقابلےمنعقدکرانےکافیصلہ

    پشاور۔۔خیبرپختونخواچیس ایسوسی ایشن کےصدرعمرخان نےکہاہے کہ صوبےمیں چیس کے فروغ کیلئےہنگامی اقدامی اٹھائے جارہے ہیں اوراس سلسلے میں تعلیمی اداروں کی سطح پرچیس کےمقابلےمنعقدکیئے جائنگے۔جس سے صوبےمیں چیس کوفروغ ملےگا۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عمرخان کاکہناہےکہ چیس دنیابہترین کھیلوں میں شمارہوتاہے بلکہ یہ باادشاہوں کےکھیل کے طورپربھی جانااورپہچاناجاتاہے۔انہوں نےکہاکہ کسی بھی کھیل کواس وقت تک فروغ نہیں مل سکتا جب تک تعلیمی اداروں میں متعارف نہ کیاہوں۔انہوں نےکہاکہ اس حوالے سے جلدہی محکمہ تعلیم اورتعلیمی اداروں کے حکام سےرابطہ کیاجائیگا۔جسکے بعد انٹرکالجزچیس مقابلوں کے انعقادکیلئے حتمی تاریخ کااعلان کیاجائیگا۔

  • 7ویں نیشنل ڈس ایبل کرکٹ چیمپئن شپ میں پشاور ریجن کی کامیابی

    7ویں نیشنل ڈس ایبل کرکٹ چیمپئن شپ میں پشاور ریجن کی کامیابی

    پشاور( سپورٹس رپورٹر)7ویں نیشنل ڈس ایبل کرکٹ چیمپئن شپ میںپشاور ریجن ٹیم نے ضم اضلاع کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔واجد نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے،تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈس ایبل بورڈ اور آئی سی آر سی کے باہمی اشتراک سے 7ویں نیشنل ڈس ایبل چیمپئن شپ کے سلسلے میں گزشتہ روز جمخانہ کرکٹ گراونڈ میںپشاور ریجن اور ضم اضلاع کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں پشاور ریجن کی ٹیم نے 8 وکٹ سے برتری حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفا کر لیا

    اس موقع پر مہمان خصوصی آئی سی آر سی کے نمائندے برائے پاکستان فروخ اسلامو تھے ان کے ہمراہ پاکستان ڈس ایبل بورڈ کے ڈائریکٹر اور ٹورنامنٹ کے سیکرٹری جمیل کامران،ڈپٹی ہیڈ آئی سی آر سی پشاور زرتاشہ قیصر خان،پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک،آئی سی آر سی کے میڈیا ہیڈ عزازلرحمان، پاکستان ہلال احمر پشاور کے ترجمان زیشان انور سمیت دیگر شخصیات موجود تھے۔ میچ کے نتائج کے مطابق اضلاع کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز مین 117 رنز بنائے جواب میںپشاور ریجن ٹیم نے اپنا ہدف آسانی کیساتھ حاصل کرکے 8 ویکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔واجد 53 سکور کیساتھ میں آف دی میچ رہے۔ واضح راہے کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔

  • گورنمنٹ مڈل سکولز سپورٹس گالا ، متعدد مقابلے اختتام پذیر

    گورنمنٹ مڈل سکولز سپورٹس گالا ، متعدد مقابلے اختتام پذیر

    گورنمنٹ مڈل سکولز سپورٹس گالا کے سلسلے میں ایتھلیٹکس مقابلے جاری ہیں ۔ ڈسٹرک ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام گرلز گائیڈ گرائونڈ پرجاری گورنمنٹ مڈل سکولز سپورٹس گالا میں گزشتہ روز ایتھلیٹکس مقابلوں میں جیولن تھرو اور ڈسکس تھرو کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں جیولن تھرو مقابلوں میں گلشن رحمان مڈل سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی

    گرلز مڈل سکول گلبہار نے دوسری اور چمکنی گرلز مڈل سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈسکس تھرو مقابلوں میں لاہوری گیٹ مڈل سکول نے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ گلشن رحمان نے دوسری اور چغلپورہ گرلز مڈل سکول نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ، اس موقع پر سپورٹس انچاج گرلز مڈل سکول مس بلقیس قیوم اسپورٹس انچارج مس عذرا مس شینیلا ادریس نے بہترین گاکردگی پر کھلاڑیوںسرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

  • 61 ویں ایمچیور نیشنل گالف چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف گالف کورس میں شروع ہو گئی

    61 ویں ایمچیور نیشنل گالف چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف گالف کورس میں شروع ہو گئی

    پشاور(سپورٹس رپورٹر)61 ویں ایمچیور نیشنل گالف چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف گالف کورس میں شروع ہو گئی جس میں ملک بھر سے 120 سے زائد گالفر تین کیٹیگریز کے مقابلوں میں شرکت کررہے ہیںچیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح سیکرٹری پاکستان گولف فیڈریشن بریگیڈئر اعجاز احمد نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا پختونخوا گالف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل امتنان الحسن سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، چیمپئن شپ میں امیچور میں 60 ‘سینئر ایمچیور میں 40 جبکہ لیڈیز مقابلوں میں 30 کھلاڑی شامل ہوں گی چیمپئن شپ 21 نومبر تک جاری رہی گی، اس میں ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں

    2018 میں پہلے یہ ایونٹ پشاور میں ہوا تھا اور اب 2021 میں منعقد ہورہا ہے ‘سیکرٹری کے پی گالف ایسوسی ایشن کرنل امتنان الحسن نے بتایا کہ ونرز کو ٹرافیاں اور میڈلز دئیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ یہ ایونٹ پہلی مرتبہ 1936 میں پشاور سے شروع ہوا تھا اور یہ ملک بھر کے مختلف گالف کورسز پر منعقدہوتا ہے اس مرتبہ اس ایونٹ کی میزبانی پشاور کو دی گئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹاپ رینک کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں اور امیدہے کہ وہ پشاور کے گالف کورس پر کھیل کر خوشی محسوس کریں گے گالف کورس پر بہت محنت کی گئی ہے اور اس ماحول میں مقابلے کے لئے کھلاڑی بیتاب ہیں۔

  • دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ پمز کرکٹ اکیڈمی نے جیت لی

    دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ پمز کرکٹ اکیڈمی نے جیت لی

    پشاور( سپورٹس رپورٹر) دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ پمز کرکٹ اکیڈمی نے جیت لی فائنل میں شمع کولٹس کو 49 رنز سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی PIMS ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر انور خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری حنیف شاہ ، کوچ فضل اکبر ، فرسٹ کلاس کرکٹرحماد الحسن سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ، جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں پمز کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 167 رنز بنائے جس میں محمد ثاقب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے

    قیصر 14 ، سلمان 11 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، شمع کولٹس کی جانب سے بہادر نے دو ، اختشام ، عباس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شمع کولٹس کی ٹیم 117 رنز بناسکی جس میں نورزمان 23 ، راخیل 19 ، اسد 16 ، فراز 14 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، اس طرح میچ میں پمز اکیڈمی نے 49 رنز سے کامیابی حاصل کی میچ میں ، ٹورنامنٹ میں بہترین بائولر شہاب رحیم ، بہترین بیٹسمین زکی اﷲ، بہترین وکٹ کیپر محمد اسماعیل

    بہترین فیلڈر راحیل علی ، بہترین آل رائونڈر محمد رمضان ، اور مین آف دی میچ محمد ثاقب قرار پائے ، اس موقع پر مہمان خصوصی تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ پمز ایجوکیشن سسٹم نے ہمیشہ سپورٹس کے فروغ میں اہم رول ادا کیا جو کہ اپنے کھلاڑیوں بہترین سہولیات سمیت فری ایجوکیشن بھی فراہم کررہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پمز کرکٹ کلب نہ صر ف یونیورسٹی سطح پر بلکہ ڈسٹرکٹ سطح پر بہترین پرفامنس کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے کئی ٹائٹل اپنے نام کئے ۔

  • وہاب ریاض دیکن گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

    وہاب ریاض دیکن گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

    پاکستانی لیفٹ آرم باولر وہاب ریاض دیکن گلیڈی ایٹرزکے کپتان مقرر کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 19نومبر سے ابوظبی میں شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں شامل ٹیم دیکن گلیڈی ایٹرز نے 36سالہ پاکستانی گیند باز وہاب ریاض کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ مشتاق احمد دیکن گلیڈی ایٹرزکے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے دیکن گلیڈی ایٹرز وہاب ریاض کے علاوہ پاکستانی آل راونڈر انور علی اور رومان رئیس بھی دیکن گلیڈی ایٹرزٹیم میں شامل ہیں جبکہ آندرے ریسل ، تھامس بیٹن ، ڈیویڈ وائز ، نجیب اللہ ذادران بھی دیکن گلیڈی ایٹرزکا حصہ ہیں

    ابوظبی ٹی ٹین کا آغاز 19نومبر کو ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور لیگ کا فائنل 4دسمبر کو کھیلا جائے گا دیکن گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ 20نومبر کو دی چنائی بریوز کے خلاف کھیلے گی یہ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 5بج کر 30منٹ پر شروع ہو گا ۔

error: Content is protected !!