Author: newseditor

  • حسیب اللہ انڈر 19 ورلڈ میں سنچری سکور کرنے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بن گئے

    حسیب اللہ انڈر 19 ورلڈ میں سنچری سکور کرنے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بن گئے

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسیب اللہ خان چھٹے پاکستانی بیٹر بن گئے جنہوں نے انڈر 19ورلڈ کپ میں سنچری سکور کی۔پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے بیٹر حسیب اللہ نے زمبابوے کے خلاف 135رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، جس میں انہوں نے 10چوکے اور 4 چھکے لگائے تھے۔حسیب اللہ خان سے پہلے یہ اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، امام الحق،بازید خان، حسن محسن اور عمر مسعود کے پاس تھا۔

    حسن محسن اور عمر مسعود نے 2016 کے انڈر 19ورلڈ کپ میں سنچریاں بنائی تھیں۔قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑی امام الحق بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے انڈر 19ورلڈ کپ میں سنچری بنائی، انہوں نے 2014 کے ورلڈ کپ میں سنچری سکور کی تھی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انڈر 19ورلڈ کپ میں دو بار سنچریاں بنائیں، پہلے سنچری 2010 میں ہونے والے عالمی کپ میں بنائی تھی جبکہ دوسری 2012 میں سکور کی تھی۔بازید خان قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے 1998 میں ہونے والے انڈر 19 کے عالمی کپ میں سنچری بنائی تھی۔

  • انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 115 رنز سے شکست دیدی

    انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 115 رنز سے شکست دیدی

    ب اللہ کی 135رنز کی اننگز اور اویس علی کی چھ وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے سبب انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کو 115رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 315 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان نے شاندار 135رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان نے 75 رنز بنائے، زمبابوے کے ایلکس فلاو نے 5 اور ڈویب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں زمبابوین بیٹرز اویس علی کی عمدہ بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے، پوری ٹیم 200 رنز بناکر پویلین پہنچ گئی، زمبابوین بیٹر برائن بینیٹ نے 83 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔پاکستان کی طرف سے اویس علی نے 56 رنز کے عوض 6 شکار کیے جبکہ ذیشان ضمیر اور احمد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس ،ٹینس کورٹ اور زیرتعمیر ٹینس کورٹس کا معائنہ

    سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس ،ٹینس کورٹ اور زیرتعمیر ٹینس کورٹس کا معائنہ

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب نورالامین مینگل نے پیر کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس، سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ اور زیر تعمیر 6پریکٹس ٹینس کورٹس کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو ندیم انور ، ڈپٹی ڈائریکٹر سید عمیر حسن ودیگر بھی ہمراہ تھے

    سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نورالامین مینگل نے سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں سہولیات کا جائزہ لیا بعدازاں انہوں نے زیر تعمیر چھ پریکٹس ٹینس کورٹس کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی

    سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نورالامین مینگل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے سپورٹس سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہوگا، کھلاڑیوں کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کی جائیں گی

    تاکہ وہ عالمی مقابلوں کے لئے تیاری کرسکیں، انہوں نے کہا کہ سپورٹس کلچر کو فروغ اور نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنا ہمارا مشن ہے اس کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ٹینس اکیڈمی کو فعال کیا جائے گا۔

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگیا

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ختم ہوئی ایشز سیریز کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں قومی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق فہرست میں سری لنکا پہلی پوزیشن پر ہے، جس نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔حال ہی میں ایشیز سیریز میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے، جس نے اب تک کھیلے گئے 5 میچز میں سے 4 جیتے ہیں جبکہ ان کا ایک میچ برابر ہوا ہے۔

    قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان نے 3 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں سے دو میں فتح حاصل کی اور ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

    آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلادیش ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور انگلینڈ کی ٹیم نویں نمبر پر ہے۔

  • زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت کا انکشاف، پی سی بی انڈر 13،16 ٹورنامنٹ معطل

    زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت کا انکشاف، پی سی بی انڈر 13،16 ٹورنامنٹ معطل

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زائد العمر کھلاڑیوں کے انکشاف پر انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کردیے۔

    پی سی بی کے انڈر 13 اور انڈر 16 کے ٹورنامنٹس کراچی اور ملتان میں جاری تھے۔

    پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹس کی ساکھ کے لیے مستحق کھلاڑیوں کو ہی کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

    پی سی بی نے زائد العمر کھلاڑیوں کی موجودگی کے انکشاف پر دونوں ہی ٹورنامنٹس کے شریک کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ کا تیسرا راؤنڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ کے بعد نئی ٹیمیں بناکر انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس اگلے ہفتے سے دوبارہ شروع ہوگا۔

    پی سی بی اعلامیے کے مطابق انڈر 16 ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ بدھ تک جاری رہے گی جبکہ انڈر 13 کی ٹیسٹنگ کا عمل منگل کو مکمل کرلیا جائےگا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زائد العمر قرار دیے گئے کرکٹرز کے پاس اپیل کا حق ہوگا۔

    ندیم خان نے کہا ہے کہ ویڈیو شواہد سے زائد العمر کھلاڑیوں کی تصدیق ہوئی ہے، مستحق کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی نہیں ہونے دیں گے۔

  • پی ایس ایل 7،ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے

    پی ایس ایل 7،ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے۔

    شائقینِ کرکٹ اپنی پسندیدہ شخصیت کے کوائف سے متعلق آن لائن فارم 23 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں، یہ آن لائن فارم پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

    گزشتہ ایڈیشن کی طرح ساتویں ایڈیشن میں بھی مجموعی طور پر 34 شخصیات کو ہمارے ہیروز کے ایوارڈز دیے جائیں گے، کرکٹ شائقین کی طرف سے جمع کروائے گئے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری پی سی بی کا گورننگ بورڈ دے گا جنہیں پوسٹ میچ تقاریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    اس مہم کے تحت شائقینِ کرکٹ کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اپنی پسندیدہ شخصیات کو چننے کا موقع ملے گا جن میں کھیل، تعلیم، صحت ، آرٹ، ثقافت، سماجی کام اور ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات شامل ہوں گی۔ 

    شائقین کرکٹ چاہیں تو ایک سے زائد کیٹیگریز میں بھی ہمارے ہیروز کو نامزد کر سکتے ہیں۔ 

    یاد رہے کہ اس مہم کو پہلی مرتبہ پی ایس ایل 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا جہاں اسے زبردست پذیرائی ملی تھی۔

    اس مہم کے تحت جن ہیروز کو سراہا گیا  ان میں کبڈی کھلاڑی عمران بٹ، اے سی ایف اینیمل ریسکیو کی بانی عائشہ چندریگر، کوہ پیما نذیر سلطان، پروفیشنل ای اسپورٹس پلیئر ارسلان ایش اور فلم میکر فہیم آزوی کے نام قابل ذکر ہیں۔

    واضح رہے کہ 27 جنوری سے شروع ہونے والی لیگ کا پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • کورونا کا پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھرپور وار،10ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آگئے

    کورونا کا پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھرپور وار،10ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آگئے

     پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اسٹاف میں 5 افراد کے کورونا  ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ پانچ گراؤنڈ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، تمام کورونا مثبت کیسز والےافراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق پی سی بی اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف کی گزشتہ ہفتےٹیسٹنگ ہوئی تھی، تمام افراد کو ویکسین کے بوسٹرز ڈوز بھی لگوا دیےگئے ہیں،کورونا پروٹوکولز پر سختی سےعمل ہوگا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ  بورڈ کی تمام میٹنگز اب ورچوئل ہوں گی۔

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے رواں ماہ شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے انعقاد پر بھی خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

  • نوواک جوکووچ کی فرنچ اوپن میں بھی شرکت مشکوک

    نوواک جوکووچ کی فرنچ اوپن میں بھی شرکت مشکوک

     آسٹریلین اوپن کے بعد فرنچ اوپن میں بھی نوکوواک جوکووچ کی شرکت پر سوالات اٹھ گئے۔ 

    فرنچ اوپن مقابلے رواں سال مئی میں ہوں گے اور حال ہی میں فرانسیسی حکومت نے 16 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے عوامی مقامات اور گراؤنڈ میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط عائد کی ہے۔

    فرانسیسی وزارت کھیل کے مطابق حالیہ ویکسین سرٹیفکیٹ قانون میں کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی اور اس کا اطلاق پروفیشنل کھلاڑیوں  کے ساتھ ساتھ تماشائیوں پر بھی ہوگا۔

    تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ مئی میں ٹورنامنٹ سے قبل صورتحال بدل بھی سکتی  ہے۔

  • آسڑیلیا سے ڈی پورٹ نوواک جوکووچ سربیا پہنچ گئے

    آسڑیلیا سے ڈی پورٹ نوواک جوکووچ سربیا پہنچ گئے

    ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد اپنے ملک سربیا پہنچ گئے۔

    گزشتہ روز نوواک جوکووچ کو 10 روز سے جاری ویزہ کے حصول کی جنگ میں ناکامی کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

    سربین ٹینس اسٹار گزشتہ روز آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی اپنے ملک کیلئے روانہ ہوئے تھے اور اب وہ سربیا پہنچ چکے ہیں۔

    سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے ائیرپورٹ پہنچنے پر نوکوواک جوکووچ کا مداحوں نے والہانہ استقبال کیا۔ 

    جوکووچ کے استقبال کیلئے آنے والوں مداحوں نے آسٹریلیا کے اقدام کی سخت مذمت کی اور انہیں اپنا ’چیمپئن’ قرار دیا۔

error: Content is protected !!