Tag: اسٹیڈیم

  • پی ایس ایل تھری،بارش جیت گئی،کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کو شکست

    پی ایس ایل تھری،بارش جیت گئی،کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کو شکست

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کا کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کے بعد ختم کرکے دونوں ٹیموں کو 1، 1 پوائنٹ مل گیا۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر شعیب ملک الیون کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    تاہم اس کے بعد شارجہ میں بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ انتظامیہ کو میچ منسوخ کرنا پڑا۔

    دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے بعد کراچی کنگز کے 7 جبکہ ملتان سلطانز کے 5 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

  • پاکستان سپر لیگ تھری،کراچی میں فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

    پاکستان سپر لیگ تھری،کراچی میں فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

    کراچی(سپورٹس لنک  رپورٹ) نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری فائنل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ پیر کو ہوگا۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی پیر کو کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد کے فیصلے کا اعلان کریں گے تاہم غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی رپورٹ بورڈ کو پیش کردی۔سندھ حکومت نے سیکیورٹی پلان کو موزوں اور بہترین قرار دیدیا تاہم تعمیراتی کام میں سست روی کے سبب کراچی میں فائنل کا انعقاد مشکل میں پڑ گیاہے۔پی سی بی اور سندھ حکومت کی کوششیں رائیگاں جانے کا امکان ہے، ڈیڑھ ارب روپے کاتعمیراتی منصوبہ تاخیرکا شکار ہے، یکم نومبر سے شروع ہونے والے کام کو3 ماہ میں مکمل ہونا تھا، 30جنوری کے بعد15فروری تک کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، بعدازاں15مارچ تک اسٹیڈیم تیار کر لینے کا وعدہ کیا گیا تاہم تزئین وآرائش کے کام میں سست روی کے سبب25 مارچ کو شیڈول فائنل کے لیے اسٹیڈیم بروقت تیار نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ایک جائزے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کی ابتر حالت ہے، چیئرمین باکس مخدوش قرار پائے ہیں۔ اسٹیڈیم میں موجود30 باکس بھی خستہ حالت میں ہیں، 6 برس سے بند گیلری بھی قابل استعمال نہیں، چینل باکس کی چھتیں بھی خطرناک قرار پائی ہیں، نجم سیٹھی پہلے ہی بی پلان کے تحت لاہور کو متبادل قرار دے چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور سندھ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وعدے کے مطابق پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہی میں منعقد کرایا جائے تاہم اسٹیڈیم کی مجموعی حالت اس وقت اتنے بڑے ایونٹ کے انعقاد کے لیے قطعی طور پر موزوں نظر نہیں آرہی۔معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پیر کو کراچی پہنچ رہے ہیں، غیرملکی سیکیورٹی اہلکاروںکی جانب سے دی جانے والی رپورٹ اور دیگر عوامل کی روشنی میں وہ تعمیراتی کام کرنے والے ذمے داران سے بریفنگ اور صوبائی و مقامی حکام کے ساتھ گفت وشنید کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔باخبر ذرائع کا کہناہے کہ اگر جاری کام کی رفتار میں دگنی تیزی لائی جائے تو اسٹیڈیم فائنل کے لیے بروقت دستیاب ہوسکتا ہے وگرنہ پی ایس ایل تھری کا حتمی مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔ اسی بنیاد پر کراچی میں فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت تو دور کی بات، چھپائی کا کام تک شروع نہیں کیا گیا۔

     

  • پی ایس ایل تھری،ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 180رنز کا ہدف

    پی ایس ایل تھری،ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 180رنز کا ہدف

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل تھری کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    ملتان سلطانز کو پہلا نقصان گیارہویں اوور میں ہوا جب احمد شہزاد 38 رنز بنا کر مستفیظ الرحمان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    سلطانز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صہیب مقصود تھے جو یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

    کمارا سنگا کارا نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 44 گیندوں پر 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر مستفیظ الرحمان کا شکار بنے۔

     قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ملتان سلطان کا یہ ایونٹ میں دوسرا میچ ہوگا اور گزشتہ روز اپنے ڈیبیو میچ میں شعیب ملک الیون نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہوچکا ہے جس کے ابتدائی میچز یو اے ای میں جب کہ ایلیمینیٹر میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں ہوں گے اور فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان سپر لیگ تھری،افتتاحی تقریب جاری،کیا کچھ ہو رہا ہے جانیئے اس رپورٹ میں

    پاکستان سپر لیگ تھری،افتتاحی تقریب جاری،کیا کچھ ہو رہا ہے جانیئے اس رپورٹ میں

    پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔
    پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)بالآخر شائقین کیلئے صبر آزما انتظار کے لمحے ختم ہوئے اور پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔

    گزشتہ دو سال کے دوران دو کامیاب ایڈیشنز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا دبئی کا آغاز ہو چکا ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا اختتام 25 مارچ کو ہو گا جب لیگ کی دو بہترین ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹائٹل کے حصول کیلئے نبردآزما ہوں گی۔

    افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا جس نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے کہو کو گرما دیا جس کے بعد علی ظفر نے ہوا کے دوش پر رقص کرتے ہوئے پرفارم کرتے ہوئے میدان میں سماں باندھ دیا۔

    علی ظفر نے بھی اپنی عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لیے
    علی ظفر نے بھی اپنی عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لیے

    علی ظفر کی پرفارمنس کے بعد اسٹیج پر معروف کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی آمد ہوئی جنہوں نے ٹیموں کو گراؤنڈ میں متعارف کراتے ہوئے سب سے پہلے پہلی مرتبہ لیگ میں سب سے پہلے شرکت کرنے والی ملتان سلطان کی میدان میں آمد ہوئی۔

    تاہم ایونٹ میں اس وقت مضحکہ خیز لمحات دیکھنے کو ملے جبکہ ابھی رمیز راجہ ملتان کی ٹیم کا تعارف کرا ہی رہے تھے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میدان میں آ گئی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد بالترتیب کراچی کنگز، لاہور قلندرز، دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور پھر سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میدان میں آمد ہوئی۔

    اس کے بعد اسٹیڈیم میں انتہائی خوبصورت انداز میں ہوا کے دوش پر رقص کراتے ہوئے ٹرافی میں میدان میں اتارا گیا جسے دفاعیئ چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تھاما۔

    اس کے بعد رمیز راجہ نے تمام ٹیموں کے کپتانوں سے گفتگو کی جہاں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ اگر ہم ایونٹ میں ایک ٹیم ہو کر کھیلے اور پلان پر پورا اترے تو ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ ہم گزشتہ دو ایڈیشنز میں اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور توقعات پر پورا نہ اتر سکے لیکن اس مرتبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    کراچی کنگز کے نوجوان کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کراچی کنگز کی کپتانی کرنا اعزاز ہے، شاہدآفریدی کا ٹیم میں ہونا بہت بڑی بات ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میری پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے اور ہماری ٹیم کی طاقت بہترین باؤلنگ ہے جس کی بدولت ہم ایونٹ پھر جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنی ٹیم کے کامبی نیشن کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس مرتبہ جیت کا عزم ظاہر کیا۔

    پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ میں سب ٹیموں کیلئےنیک خواہشات کااظہارکرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نئی ہے اور ہم نے تجربہ کار کھلاڑی منتخب کیے ہیں جس کی بدولت بہترین کامبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے۔

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

    دبئی: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

    پاکستان ٹیم نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس میں بدر منیر57، ریاست خان 48 اور نثار علی 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ٹیم کو شکست دی۔

    بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 38 ویں اوورز میں پورا کیا۔ بھارت کی جانب سے سنیل رمیش 93 اور اجے ریڈی نے 62 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    اس جیت کے بعد پاکستان اور بھارت دو دو مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ جنوبی افریقا ایک بار ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جب کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

    واضح رہے کہ اسے سے قبل بھی بھارت کی نابینا ٹیم نے 13 جنوری کو گروپ میچ میں 7 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی۔

    پاکستان کی نابینا کرکٹ کونسل نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے لئے آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن، سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس اور بھارت کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی کو مدعو کیا تھا۔

error: Content is protected !!