Games

وزیراعظم شہباز شریف سے ایشین گیمز میڈلسٹس کی ملاقات، کیش ایوارڈز دیے

کھیلوں کے فروغ کے لیے جلد سپورٹس کانفرنس بلائیں گے، وزیراعظم کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد ; وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،

جس میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے فروغ اور ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تقریب میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و اولمپئن حسن سردار اور سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے شرکت کی۔

چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانے،

قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور ای اسپورٹس کے فروغ کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کو اجاگر کیا۔ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ؛؛

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!