Tag: انٹرنیشنل

  • ویرات کوہلی نے کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئے

    ویرات کوہلی نے کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئے

    سنچورین (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف چھٹے اور آخری ایک روزہ میچ میں کیریئر کی 35ویں سنچری داغ کر کئی سابقہ ریکارڈز توڑ ڈالے ، انہوں نے باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی روہت شرما کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 491 رنز بنا رکھے تھے ، کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین شاندار سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 558 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے سیریز میں بطور کپتان زیادہ رنز بنا کر جارج بیلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، بیلی نے 2013-14میں بھارت کے خلاف سیریز میں 478 رنز بنائے تھے ، اس کے علاوہ کوہلی نے تیز ترین 9500 رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی پا لیا، انہوں نے 200 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، ڈویلیئرز نے 215 اننگز میں 9500 رنز مکمل کئے تھے ، اس کے ساتھ ساتھ وہ بطور قائد 13 سنچریاں بنا کرڈ ویلیئرز کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، کوہلی نے صرف 49 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا، رکی پونٹنگ کو بطور قائد زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں ، کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سرزمین پر باہمی سیریز میں تین سنچریاں بنا کر سابق انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، پیٹرسن نے 2005میں پروٹیز کے خلاف سیریز میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 100 کیچ تھامنے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ان سے قبل محمد اظہرالدین، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور سریش رائنا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

  • افغان اوپنر محمد شہزاد کا نیا کارنامہ

    افغان اوپنر محمد شہزاد کا نیا کارنامہ

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے ٗ وہ یہ اعزاز پانے والے دوسرے افغانستانی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں 75 رنز کیناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس کے ساتھ ہی شہزاد زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے افغانستانی بلے باز بھی بن گئے، شہزاد نے 62 میچز میں 4 سنچریوں اور 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 2029 رنز بنا رکھے ہیں، محمد نبی 2021 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • ویرات کوہلی کامیابیوں کی نئی منزل کی جانب رواں دواں

    ویرات کوہلی کامیابیوں کی نئی منزل کی جانب رواں دواں

    نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بطور کپتان کئی نئے ریکارڈز قائم کر دیے ہیں۔

    انھوں نے اس میچ میں بطور انڈین کپتان اپنی 12ویں سنچری سکور کی۔ ان کے 160 رنز سچن تندولکر کے بعد کسی بھی انڈین بیٹسمین کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا بہترین سکور ہے۔ تندولکر نے 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 200 رنز سکور کیے تھے جو کہ ایک روزہ میچوں کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔

    بدھ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں وراٹ کوہلی 159 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 160 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں انڈیا کی ٹیم نے اپنی اننگز میں 303 رنز بنائے اور جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ اس شکست کے بعد انڈیا نے چھ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    کوہلی نے ایک روزہ کیرئیر میں سب سے زیادہ سکور کرنے کے علاوہ ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کسی بھی انڈین کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

    اس سے پہلے ساروو گنگولی 11 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست تھے لیکن اب 12 سنچریوں کے ساتھ کوہلی نے ان کی جگہ لے لی ہے۔

    اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو کوہلی کو ابھی کرکٹ کی دنیا میں کسی بھی کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کے لیے ابھی بہت محنت کرنے کی ضرورت ہو گئی کیونکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بطور کپتان 22 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔

    لیکن کوہلی کو اس کے بارے میں ابھی سوچنے کی زیادہ ضرورت نہیں کیونکہ وہ اپنی کارکردگی سے نئے ریکارڈ قائم کرتے جا رہے ہیں جس میں سنچریوں کے علاوہ انڈیا کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

    وہ اس وقت جاری سیریز کے پہلے تین میچوں میں 318 رنز بنا چکے ہیں اور ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف کسی بھی سیریز میں ایک سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

    کوہلی

    سیریز کے آغاز سے قبل وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ میں ایک روزہ میچوں میں کوئی سنچری سکور نہیں کی تھی مگر تین میچوں کے بعد اب وہ دنیا کے ان پانچ بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں جنھوں نے جنوبی افریقہ میں ایک سے زیادہ سنچریاں سکور کی ہیں۔

    اب تک جنوبی افریقہ میں ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ تین سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن کے پاس ہے۔

    گذشتہ برس انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سنچری سکور کر کے کم سے کم میچوں میں نو ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا تھا۔

    گذشتہ برس ہی وراٹ کوہلی نے دہلی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف اپنی چٹھی ڈبل سنچری بنا کر بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔

    سیریز کا چوتھا میچ جوہانسبرگ میں 10 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز 16 فروری کو ختم ہو گی جس کے بعد تین ٹی20 انٹرنیشنل بھی کھیلے جائیں گے۔

     

     

  • جھولن گوسوامی ون ڈے میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون باؤلر

    جھولن گوسوامی ون ڈے میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون باؤلر

    کمبرلی (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت ویمن ٹیم کی فاسٹ باؤلر جھولن گوسوامی ون ڈے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی باؤلر بن گئیں، انہوں نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک وکٹ لیکر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 166 میچز میں کیریئر کی 200 وکٹیں مکمل کیں۔ 31 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کے کیریئر کی بہترین باؤلنگ ہے۔

  • ورلڈ الیون نے پاکستان کو 1-5سے ہرا دیا

    ورلڈ الیون نے پاکستان کو 1-5سے ہرا دیا

    ورلڈ الیون ہاکی ٹیم نے دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی۔

    کراچی کے عبدالستار انٹرنیشل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول عدیل لطیف نے کیا۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر ملکی کرکٹرز کا مذاق اڑایا اور انہیں ریلو کٹے کہا لیکن پوری قوم ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہے جنہوں نے ہمارے گراؤنڈز کو آباد کیا۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا مذاق اڑایا جب کہ لاہور جلسے کے دوران خالی کرسیوں نے عمران خان کا مذاق اڑایا۔

     

  • حنیف عباسی کا پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا دورہ

    حنیف عباسی کا پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا دورہ

    چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی، وزیر کھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پیر کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا دورہ کیا، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشیدچوہان، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر اور دیگر افسران بھی ساتھ تھے، حکام نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے صوبہ بھر میں سپورٹس کی بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کررہا ہے، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس بھی ان میں ایک ہے۔
    صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کا کہنا تھا کہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید ترین سوئمنگ کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے جس سے نوجوان سوئمر اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکیں گے، سوئمنگ کمپلیکس میں گرم اور ٹھنڈے پانی کی سہولت سمیت عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔


    سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئمنگ کمپلیکس میںعالمی مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے، ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں ضرورت اس امر کی ہے ان کی بہتر ین رہنمائی کی جائے اور جدید سہولتیں فراہم کی جائیں ، ہم پرامید ہیں کہ سوئمنگ کمپلیکس کے قیام سے نوجوان سوئمرز عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے یہاں تیاری کریں گے اور ٹائیٹلز جیتیں گے۔

     

     

error: Content is protected !!