Tag: برطانیہ

  • فخر زمان اور محمد عامر کیلئے ایک اور اعزاز

    فخر زمان اور محمد عامر کیلئے ایک اور اعزاز

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ ) برطانیہ کی معروف کرکٹ ویب سائٹ نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں زبردست پرفارمنس دکھانے والے فخر زمان کو بہترین ون ڈے بلے باز جبکہ محمد عامر کو سال کا بہترین ون ڈے بائولر قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی کرکٹ ویب سائٹ کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2017 میں گرین شرٹس کی کامیابی کی دھوم 2018 میں بھی برقرار ہے۔ میگا ایونٹ میں اپنی بیٹنگ سے دِل جیتنے والے فخر زمان کو ون ڈے فارمیٹ کا بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف سنچری بھی داغی تھی۔ قومی فاسٹ بائولر محمد عامر بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ مِنی ورلڈ کپ میں بہترین گیند بازی کرنے پر وہ سال کے بہترین ون ڈے بولر قرار پائے۔

  • قطر اوپن ٹینس :اینجلیک کربر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

    قطر اوپن ٹینس :اینجلیک کربر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

    قطر (سپورٹس لنک رپورٹ )برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹا نے پہلا سیٹ اپنے نام کیا ، اینجلیک نے دونوں سیٹ جیت کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

     قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جرمنی کی اینجلیک کربر نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے اہم میچ میں جرمنی کی اینجلیک کربر اور برطانیہ کی جوہانا کونٹا مد مقابل ہوئیں۔

    برطانوی کھلاڑی نے پہلا سیٹ با آسانی چھ ایک سے جیتا، جرمن پلیئر نے کم بیک کیا اور چھ ایک سے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں دلچسپ کھیل کے بعد ایک بار پھر اینجلیک کربر نے چھ تین سے فتح سمیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

     

  • ڈیوس کپ: فرانس کی نیدرلینڈز، کروشیا کی کینیڈا، اسپین کی انگلینڈ کو شکست

    ڈیوس کپ: فرانس کی نیدرلینڈز، کروشیا کی کینیڈا، اسپین کی انگلینڈ کو شکست

    ماربیلا: (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈیوس کپ میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں فرانس اور نیدرلینڈز کے کھلاڑی مدمقابل ہوئے۔ فرانسیسی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریفوں کو زیر کیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کروشیا اور کینیڈا کے درمیان ہونے والے مقابلے میں بورنا کورچ نے ڈینس کو اسٹریٹ اسٹیس میں ہرا کر تین ایک کی برتری حاصل کی اور کینیڈا کی شکست کی بنیاد رکھ دی۔ ادھر اسپینش کھلاڑیوں نے برطانیہ کے کھلاڑیوں کو شکست کا مزہ چکھایا۔

     

  • فریال نے عامر سے ناراضی ختم کردی

    فریال نے عامر سے ناراضی ختم کردی

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ ) ماضی کو بھلا دیا، جو کچھ کہا غصے میں کہا، فریال مخدوم نے عامر خان سے ناراضی ختم کر دی، لڑتے جھگڑتے گزرے سال کے بعد جوڑا پہلی بار میڈیا کے سامنے آ گیا۔ برطانیہ کے ٹی وی شو میں شرکت کی۔ لڑائی جھگڑا اور نوبت طلاق تک جا پہنچی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان انکی ماڈل اہلیہ فریال مخدوم کی غلط فہمیوں کی کہانی یہیں سے شروع ہوئی تھی۔

    گزشتہ برس میڈیا میں جھگڑتا جوڑا برطانیہ کے ٹی وی شو   گڈ مارننگ بریٹن   میں ایک قابل رشک جوڑے کی طرح سامنے آ گیا۔ فریال کا کہنا تھا جو کچھ کہا غصے میں کہا، یہ نیا سال ہے،،ماضی پیچھے رہ گیا۔ عامر کا کہنا تھا چھوٹی سی بات سے بات بڑھ گئی، بے وفائی کے سوال پر انہوں نے کہا بہت سی باتیں غلط ہیں۔ عامر نے کہا میڈیا میں بات آئی تو بگڑتی گئی، لیکن اب سب ٹھیک ہے، وہ ایک فیملی مین بن گئے ہیں اور فرال ان کا دفاع کرتی رہیں۔

     

error: Content is protected !!