
لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق انگلش کرکٹرکیون پیٹرسن نے کرکٹ سے مکمل طورپرکنارہ کشی اختیارکرنیکا اعلان کردیا۔پاکستان سپرلیگ کا تیسرا ایڈیشن ان کے کیرئیرکا آخری ٹورنامنٹ ہوگا،انگلش کرکٹ بورڈ نے توگزشتہ 5سال سے کیون پیٹرسن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا لیکن تب سے وہ دنیا بھرمیں مختلف ٹی 20لیگزکھیل رہے ہیں۔پیٹرسن نے اپنی فیملی کو وقت دینے کیلئے اب کرکٹ سے مکمل طورپرکنارہ کشی اختیارکرنیکا فیصلہ کیا ہے،اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرکیا۔انگلش کرکٹرکا کہنا ہے کہ اب کھیل کوخیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن میرے پروفیشنل کیرئیرکا آخری ٹورنامنٹ ہوگا اوراس کے بعد کرکٹ کا باب بند ہوجائیگا۔دوہزارپانچ میں ایشزسیریزمیں ڈیبیوکے بعد کیون پیٹرسن اپنی جارحانہ کرکٹ کی وجہ سے مداحوں کے فیورٹ کرکٹربن گئے، 104ٹیسٹ کھیلنے والے پیٹرسن نے 2014میں آخری بارانگلینڈ کی نمائندگی کی جبکہ ون ڈے اورٹی 20فارمیٹ میں 2013میں آخری بارانگلینڈ کی جانب سے ان ایکشن ہوئے۔
Tag: تیسرا ایڈیشن
-

کیون پیٹرسن کا کرکٹ سے مکمل کنارہ کشی اختیارکرنیکا اعلان
-

پاکستان سپر لیگ،کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس سیزن کے لیے تین نئے نام سامنے ہیں جن میں سابق آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل سلیٹر اور ڈیمین فلیمنگ جبکہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن گنگا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پینل میں رمیز راجہ، ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور بازد خان شامل ہیں جو گزشتہ سیزنز میں بھی لیگ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
سلیٹر اور فلیمنگ اس آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے ہیں جس نے 90 کی دہائی میں دنیائے کرکٹ پر اپنا غلبہ جاری رکھا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد دونوں کھلاڑی کمنٹری باکس میں اپنا جادو جگاتے رہے ہیں۔
ان کے علاوہ پینل میں ڈیرن گنگا کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ویسٹ انڈیز کے لیے 48 ٹیسٹ میچ، 35 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔
پینل ان کمنٹیٹرز پر مشتمل ہے:
رمیز راجہ
بازد خان
مائیکل سلیٹر
ڈینی موریسن
ڈیمیئن فلیمنگ
ڈیرن گنگا
ایلن ولکنز