لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر چوتھی بین الصوبائی گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع کردیئے ہیں، بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس (بوائز او ر گرلز) کے ٹرائلز ہوئے، بوائز میں سے سبحان عاصم، حمزہ اکرام، عابد اقبال، شہروز رزاق، یوسف ملہی، عبداللہ نذیر، ہادی طاہر اورمحمد اربیل جبکہ گرلز میں سے آمنہ جبیں، فاطمہ، ماریہ رحمت، ظل ہما، رمشا، نور نوبائشہ، ماریہ اکرام،پرنیا خان کو منتخب کیا گیا، کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہیڈکوچ صبا وارث نے لئے۔منتخب کھلاڑیوں کو 9مارچ سے شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے گی، دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 8مارچ کو بھی جاری رہیں گے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر ٹرائلز میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جارہا ہے، ٹرائلز میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوںکو تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے گی جس کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چوتھی بین الصوبائی گیمز پشاور میں منعقد ہورہی ہیں، جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کا 325کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ 28گیمز میں حصہ لے گا۔
Tag: سپورٹس بورڈ
-

بین الصوبائی گیمز پشاور، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹرائلز شروع، ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی کیمپ کیلئے منتخب
-

پنجاب سٹیڈیم میں کک باکسنگ ایرینا کا افتتاح

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پنجاب سٹیڈیم میں کک باکسنگ ایرینا کا افتتاح کردیا گیا ہے، جمعرات کے روز ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے افتتاح کیا، تقریب میں صدر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن سید شہریار علی، سینئر نائب صدر سید عابد علی، سیکرٹری جنرل طاہر عباس اور کک باکسنگ کے شائقین نے شرکت کی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیس شیخ نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ بھر میں ہر طرح کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، شہر شہر گرائونڈز، سٹیڈیمز اور جمنیزیمز بنائے جارہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں میسر آسکیں۔اس موقع پر فیاض، نعمت اللہ، تنویراحمد اور زیب حسن، بلال رفیع اور توقیر ہمایوں، عمرفاروق اور محمد اعجاز، محمد رمضان اور علی رضا، عاطف اور محمد وقاص کے درمیان نمائشی مقابلے بھی ہوئے۔ -

پنجاب سپورٹس بورڈ کی کھلاڑیوں پرانعامات کی برسات

لاہور (نواز گوہر سے)سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی ہے، دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء جیتنے پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 33لاکھ 45ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے ہیں،ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ

سلور میڈل جیتنے والی کو 75ہزار اور برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو 50ہزار روپے انعام دیا گیا جبکہ انفرادی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو 20ہزار، چاندی کا جیتنے والے کو 15ہزار اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے کو 10ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے،باکسنگ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ40ہزار روپے، جوڈو کی ٹیم کو ایک لاکھ 45ہزار روپے
جوڈو خواتین کی ٹیم کو ایک لاکھ 35ہزار روپے، ویٹ لفٹنگ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلزجیتنے والی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ 55ہزارروپے، ریسلنگ کی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ 60ہزار روپے،سنوکر کے گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ5ہزار روپے ، بیڈ منٹن میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ 5ہزار روپے،والی بال میں گولڈ میڈل جیتنے والی مردو خواتین کی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے، کبڈی میں گولڈ میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے
ہاکی میں گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے، فٹ بال میں گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین کی ٹیم کوایک لاکھ روپے، بیس بال میں گولڈ میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کوایک لاکھ روپے، ٹیبل ٹینس مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے،ہاکی میں سلور میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو 75ہزار روپے، فٹ بال میں سلور میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو 75ہزار روپے، نیٹ بال میں سلور میڈل جیتنے والی خواتین کی ٹیم کو 75ہزار روپے، نیٹ بال میں سلور میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو 75ہزار روپے،ٹینس میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی مردوخواتین کی ٹیم کو 90،90ہزار روپے، ٹیبل ٹینس میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی خواتین کی ٹیم کو 85ہزار روپے، بیڈ منٹن میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی خواتین کی ٹیم کو 85ہزار روپے،کراٹے کی مردوں کی ٹیم کو 70ہزار روپے، خواتین کی ٹیم کو 50ہزار روپے

تیکوانڈو کی مردوں کی ٹیم کو 25ہزار روپے اور خواتین کی ٹیم کو75ہزارروپے، ووشو مردوں کی ٹیم کو 90ہزار روپے، سکواش کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو 35،35ہزار روپے جبکہ اتھلیٹکس میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو 2لاکھ60ہزار روپے اور خواتین کی ٹیم کو 4لاکھ 10ہزار روپے دیئے گئے۔صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے ایشیا پیسیفک گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیتنے پر خواتین کھلاڑیوں ٹونکل سہیل،سنیا غفور اور سائیبل سہیل کو بھی 50، 50ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے۔
-

سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر ڈویژن انڈر16بوائز ہاکی چیمپئن شپ منعقد کرائے گا
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس کی ترقی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر ڈویژن انڈر16بوائز ہاکی چیمپئن شپ 2018ء منعقد کرارہا ہے، چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیموں کو انعامی رقم بھی دی جائے گی، انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جس کو کو نکھارنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے، ان خیالات انہوں نے بدھ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں چیمپئن شپ کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہاکی ڈویلپمنٹ نوید عالم، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ناز، سینئر کوچ شاہد محمود نظامی اور ڈویژنل سپورٹس آفیسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ جب تک سکولوں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ نہیں دیا جائے گا، نئے کھلاڑی سامنے نہیں آئیں گے،گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے انٹر ڈویژن انڈر16بوائز ہاکی چیمپئن شپ 2018ء منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہے جس میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ہر ڈویژن کی ٹیم بنائی جائے گی اور پھر انٹر ڈویژن مقابلے ہوں گے، کامیاب ہونیوالی ٹیم کوحوصلہ افزائی کیلئے انعامی رقم بھی دی جائے گی۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے بتایا کہ ٹیموں کی تیاری کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر، کوچ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نامزد رکن اور جس ڈویژن میں قومی ہاکی ٹیم کا کھلاڑی یا سابق ہاکی کھلاڑی ہیں وہ بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جس سے ہاکی کے کھیل میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی، ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں، ان کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں، نوجوان محنت کریں اور سپورٹس کے میدان میں نام کمائیں۔ -

سید خاورشاہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ جوقضائے الٰہی سے گزشتہ دنوں وفات پاگئے تھے ان کے ایصالِ ثواب کے لئے بحریہ ٹائون کرکٹ سٹیڈیم میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل سید عارف حسن ، سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود ، چودھری کبیر احمد خان ممبر وزیر اعظم انسپکشن ٹیم ، فیڈرل منسٹر میاں ریاض حسین پیرازادہ ، ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید ، سینئر نائب صدر محمد محسن خان ، سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری یعقوب ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ اور سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے ان کے انتقال پر ملال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے صاحبزادے سید فخر علی شاہ اور بھائی سید منظر شاہ سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سید خاورشاہ نے پاکستان میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لئے زندگی وقف کررکھی تھی۔ پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں سید خاورشاہ کانام ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا اور یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سپورٹس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔
-

پاکستان سپورٹس بورڈمیں حج قرعہ اندازی اور فئیر ویل پارٹی کی تقریب کا انعقاد
اسلا م آباد (نواز گوہر سے)پاکستان پورٹس بورڈ کی جانب سے ادارے کے ملازمین کوامسال حج کی ادائیگی کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔جس کے لیے آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یو نین (سی بی اے)کی جانب سے حج قرعہ اندازی اور فئیر ویل پارٹی کی تقریب کے انتظامات کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں امسال حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گھنجیرا تھے۔انھوں نے یونین کی خدمات کو سراہا اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی کے لیے کوشش اور ملازمیں کے فلاح و بہبود اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔قرعہ اندازی کے دوران تین خوش نصیب ملازمین جن میںمحمد ظاہر سیکورٹی سپروائزر پشاور سینٹر،یاسر اختر سیکورٹی گارڈلاہور سینٹر،محمد اسلم مالی کراچی سینٹر،کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سپورٹس چوہدری محمد سلیم کی جانب سے اپنے ذاتی اخراجات دوخوش نصیب ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب ہو ئے جن میں محمد ارشادسب انجنئیرکوئٹہ،اظہر حسین نائب قاصدلاہور سینٹرکے نام شامل ہیں۔
مرکزی خطاب میں آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یو نین (سی بی اے) کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم بھٹی نے تمام ملازمین کو خوش آمدید کہا اور یونین کی کارکردگی پیش کی ۔انھوں نے کہا کہ ملازمین ادارے کا بہترین اثاثہ ہیں۔اوران کے حقوق کا مکمل تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ انھوں نے آئندہ بھی ملازمین کے حقوق کی پاسداری کا یقین دلایا۔اور کہا کہ یونین کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔انھوں نے ادارے سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کوسراہا اور کہا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کا تجربہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ تقریب کے اختتام پہ تمام ملازمین کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی بندوبست کیا گیا۔