Tag: cricket news

  • قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے ثناء میر

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے ثناء میر

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے  پر امن ملک بن گیا ہے

     

    اورپاکستان میں ویمن کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے بھرپور اقدامات کرنے چاہیئں۔ ثناء میر نے کہا کہ پاکستان کی ویمن ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی

    شامل ہیں لیکن اعتماد کی کچھ کمی ہے جس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے سخت محنت درکار ہے۔

     

  • شاہین شاہ آفریدی کی انشا آفریدی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی ؟

    شاہین شاہ آفریدی کی انشا آفریدی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی ؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی انشا آفریدی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ اہلیہ کو کھانے میں کیا پسند ہے، انہیں بیٹنگ پسند ہے یا باؤلنگ؟ شاہین آفریدی نے شادی شدہ زندگی سے متعلق پہلی بار کھل کر سوالوں کے جواب دیے۔ 

     

    شاہین آفریدی نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

    میزبان کے سوال پر شاہین شاہ نے کہا کہ ’شادی مجھے کرنی تھی تو خیال بھی مجھے ہی آیا، میرے بھائی اور لالا (شاہد آفریدی) کی کافی پرانی دوستی تھی، رشتہ مانگنے میری والدہ گئی تھیں اور گھر کے بڑوں کی رضامندی سے شادی طے ہوئی

    انشا آفریدی سے پہلی ملاقات کے سوال پر شاہین آفریدی نے کسی خاص لمحے کا ذکر نہیں کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ’ہماری باقاعدہ کوئی پہلی ملاقات نہیں ہوئی، تاہم ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا تو ملاقات ہو جایا کرتی تھی اور پھر ہماری نکاح کے روز ہوئی تھی

    انہوں نے مزید بتایا کہ کہتے ہیں کہ آپ کے پاس ہمیشہ ایک جیون ساتھی ہونا چاہئے جو آپ کی تعریف کرے اور خدا کا شکر ہے کہ میرے پاس بھی ایسا جیون ساتھی ہے

  • مکی آرتھر کی تقرری؛ رمیز راجا کی تنقید

    مکی آرتھر کی تقرری؛ رمیز راجا کی تنقید

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے مکی آرتھر کی پاکستان مینز ٹیم کے ڈائریکٹر کے تقرری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

     

    سابق چیئرمین نے منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کوچ کو واپس لایا جو بظاہر اپنی کاؤنٹی ملازمت اور پاکستان کرکٹ کے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرتا، ایسا فیصلہ گاؤں کے سرکس میں جوکر کی طرح ہے۔

    یہ پہلا وقع نہیں جب سابق چیئرمین رمیز راجا نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو وہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ تنقید کے نشتر چلاچکے ہیں۔

     

  • بھارتی کرکٹ بورڈ  نے اپنی ٹیمیں ایشین گیمز 2023 کیلئے بھیجنے سے انکار

    بھارتی کرکٹ بورڈ  نے اپنی ٹیمیں ایشین گیمز 2023 کیلئے بھیجنے سے انکار

     

    بھارتی کرکٹ بورڈ  نے اپنی ٹیمیں ایشین گیمز 2023 کیلئے بھیجنے سے انکار کردیا۔ 

     

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کرکٹ کے علاوہ تمام ایشین گیمز مقابلوں میں حصہ لے گا تاہم مرد و خواتین کرکٹ ٹیمیں ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گی۔ بی سی سی آئی نے ٹیموں کی پیشگی مصروفیات کا بہانہ بناتے ہوئے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے انکار کیا۔

     

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ایشین گیمز کیلئے چیف مِشن نے کرکٹ ٹیموں کی عدم شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے رابطہ کرنے پر بورڈ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ اولمپک ایسوسی ایشن کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ ہمارے فیوچر ٹور پروگرام طے ہیں اس لیے ایشین گیمز کیلئے ٹیمیں بھیجنا مشکل ہے۔

     

    واضح رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کے ٹی20 میچز 23 ستمبر سے چین کے شہر ہینگ زو میں شیڈول ہیں۔

     

  • بابراعظم کو جب پہلی بار اسٹروک کھیلتے ہوئے دیکھا تو یقین ہوگیا تھا وہ عالمی نمبر ون بیٹر بنیں گے۔ مکی آرتھر

    بابراعظم کو جب پہلی بار اسٹروک کھیلتے ہوئے دیکھا تو یقین ہوگیا تھا وہ عالمی نمبر ون بیٹر بنیں گے۔ مکی آرتھر

     

    قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو جب پہلی بار اسٹروک کھیلتے ہوئے دیکھا تو یقین ہوگیا تھا وہ عالمی نمبر ون بیٹر بنیں گے۔ 

    پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ان کو تسلسل کے ساتھ مواقع دینے کی سوچ کے پیچھے میرا یقین تھا کہ وہ پاکستان کیلیے اہم ترین کرکٹر کے طور پر کردار ادا کرسکتے ہیں، وہ مجھے

    نمبر ون بیٹر کے طور پہچان بنانے کے اہل نظر آئے،سب سے اہم بات یہ ہے کہ بابر ہمیشہ بہتری لانے کی جستجو میں رہتے اور کوشش کرتے ہیں۔

     

     

  • چوتھا ٹی 20 :بارش و ژالہ باری کے باعث منسوخ

    چوتھا ٹی 20 :بارش و ژالہ باری کے باعث منسوخ

     

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا راولپنڈی میں جاری چوتھا ٹی 20 میچ بے نتیجہ ختم کردیاگیا۔

    بارش کے باعث میچ روکے جانے سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے تھے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ چیڈ بوز 54، کپتان ٹام لیتھم 13، رچن روندرا 8، ول ینگ 6 اور ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 3 کیوی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

    ان کے علاوہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

     

     

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

     

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار پرفارم کرنے والے حارث رؤف کی پانچ درجے ترقی ہوئی ہے وہ بولرز میں گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی دو درجے ترقی ہوئی ہے۔

    بیٹرز میں محمد رضوان کی دوسری اور کپتان بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادو پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ

    ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف 5 درجے ترقی کے بعد 11 نمبر پر موجود ہیں۔

    پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔

    نیوزی لینڈ کے ایش سودھی پانچ درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

     

  • محمد رضوان فٹ قرار آج کے میچ کا حصہ ہوں گے .

    محمد رضوان فٹ قرار آج کے میچ کا حصہ ہوں گے .

    ٹیم کے میڈیکل پینل نے محمد رضوان کو آج رات نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے فٹ قرار دیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو میچ کا حصہ ہوں گے

     

error: Content is protected !!