Tag: India vs New Zealand

  • نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

    نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

    نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا

    ورلڈ کپ جیت کر بھارت ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    احمد آباد ; ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 256 رنز کےتعاقب میں 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    کیویز کی جانب سے ٹِم سائیفرٹ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مچل سینٹنر 43، ڈیرل مچل 17، فِن ایلن 9، جیمز نیشم 8، گلین فلپس 5، جیکب ڈفی 3، مارک چیمپین 3، رچِن رویندرا 1اور میٹ ہینری 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیک شرما، ہاردیک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔

    بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایشان کشن 54، ابھیشیک شرما 52، ہاردک پانڈیا 18 اور کپتان سوریا کمار یادو0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ شِیوم ڈوبے 26 اور تِلک ورما 8 رنز بنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رچِن رویندرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو کیا انعام ملے گا؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا انعامی پول مقرر کر رکھا ہے جو سنہ 2024 کے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

    فاتح ٹیم کو 30 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔

    اسی طرح سے سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں میں سے ہر ایک کو سات لاکھ 90 ہزار ڈالر ملیں گے، جبکہ سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے والی ٹیمیں تین لاکھ 80 ہزار ڈالر وصول کریں گی۔ گروپ مرحلے میں شامل ٹیمیں بھی کم از کم دو لاکھ 50 ہزار ڈالر کے انعام کی حقدار ہوں گی۔

    انڈیا کی پلیئنگ الیون ; انڈیا کی پلیئنگ الیون میں سانجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ابھشیک شرما، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، سوریا کمار یادیو (کپتان)، تلک ورما، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون ; نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون فن ایلن، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر (کپتان)، جیمز نیشم، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن، جیکب ڈفی پر مشتمل ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

    ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

    آئی سی سی کے مطابق فائنل میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور الیکس وارف آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    رچرڈ ایلنگ ورتھ مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں امپائرنگ کریں گے، جبکہ الیکس وارف اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی سینئر آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔

    فائنل کے لیے اللہ الدین پالیکر کو تھرڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈرین ہولڈ اسٹاک فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    اس کے علاوہ اینڈی پائیکرافٹ کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جو فائنل میچ کی نگرانی کریں گے۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ابھیشیک شرما کی 14 گیندوں پر برق رفتار ففٹی

    نیوزی لینڈ کیخلاف ابھیشیک شرما کی 14 گیندوں پر برق رفتار ففٹی

    نیوزی لینڈ کیخلاف ابھیشیک شرما کی 14 گیندوں پر برق رفتار ففٹی

    بھارت نے ابھیشیک شرما کی شاندار اور برق رفتار نصف سنچری کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

    گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔

    نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، جس میں گلین فلپس 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بھارتی بولنگ اٹیک نے آغاز ہی سے کیویز پر دباؤ برقرار رکھا، خاص طور پر جسپریت بمراہ نمایاں نظر آئے، جنہوں نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بھارت نے 154 رنز کا ہدف محض 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    بھارتی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بولرز کو کوئی موقع نہ دیا۔ ابھیشیک شرما نے صرف 14 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور 20 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

    کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 57 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    ابھیشیک شرما کی 14 گیندوں پر نصف سنچری بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔

  • ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے7 وکٹوں پر 238 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 190 رنز بنا سکی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ابھیشک شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ٹی20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا اور دونوں ٹیموں کی شان دار بیٹنگ سے مجموعی اسکور کا نیا ریکارڈ بھی بن گیا۔

    ناگپور میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر میزبان بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کا فیصلہ شروع میں درست دکھائی دیا تاہم ابھیشک شرما اور رینکو سنگھ بازی پلٹ دی۔

    بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 238 رنز کا مجموعہ سجا دیا، جس میں ابھیشک شرما کی برق رفتار 35 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز بھی شامل تھی۔

    ابھیشک شرما نے ابتدائی 22 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے برق رفتار نصف سنچری بنائی، جو بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری ہے، اس سے قبل کے ایل راہول اور سابق کپتان روہت شرما نے 23 گیندوں پر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

    نوجوان بیٹر نے اس نصف سنچری کے ساتھ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں بھی ایک نیا باب رقم کیا، جس کے لیے انہوں نے کپتان سوریا کمار یادیو، انگلینڈ کے فل سالٹ اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیویس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    ابھیشک شرما نے 25 یا اس سے کم گیندوں میں سب سے زیادہ 8 نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے، اس سے قبل سب سے زیادہ تیز ترین نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر ابھیشک شرما سمیت دیگر بیٹرز کے پاس تھا۔

    ٹی20 کرکٹ میں 25 یا اس سے کم گیندوں پر زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ دوسرے نمبر پر فل سالٹ، سوریا کمار یادیو اور ایون لیوس کے پاس ہے، جنہوں نے 7 تیزترین نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 7 وکٹوں پر 238 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جس میں ابھیشک شرما کے 35 گیندوں پر 84 رنز شامل تھے، جس کے لیے انہوں نے 5 چوکے اور 8 چھکے لگائے،

    رینکو سنگھ نے 20 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور کپتان سوریا کمار یادیو نے 22 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

    نیوزی لینڈ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں گلین فلپ کے 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 78 رنز اور مارک چیپمین کے 39 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 190 رنز بنائے تاہم کیویز کو میچ میں 48 رنز سے شکست کھائی۔

    ابھشک شرما کوریکارڈ جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    دونوں ٹیموں کی شان دار بیٹنگ کی وجہ سے میچ میں مجموعی طور پر 428 رنز بنے جو ٹی20 کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل زمبابوے اور گیمبیا نے 23 اکتوبر 2024 کو 344 رنز بنایا تھا جو ریکارڈ تھا۔

    نیپال اور منگولیا کے درمیان 27 ستمبر 2023 کو کھیلے گئے ٹی20 میں مجموعی طور پر 314 رنز بنے تھے جو تیسرے نمبر پر سب سے بڑا اسکور ہے،

    چوتھے نمبر پر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی جانب سے 12 ستمبر 2025 کو 304 رنز بنائے تھے، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 12 اکتوبر 2024 کو حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں 297 رنز بنے تھے جو پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ اسکور ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا

    …….. اصغر علی مبارک …..

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔خیال رہے کہ 2 مارچ کو بھارت نے تیسرا میچ بھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا،

    جہاں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دی تھی۔ 4 مارچ کو دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    5 مارچ کو لاہور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    پاکستان میں میزبانی میں 29 سال بعد ہونے والےفائنل سے قبل، نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے تقریباً تمام میچز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہم کیوی باؤلر میٹ ہینری کی شمولیت فائنل میں غیر متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ میٹ ہینری نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سب سے زیادہ 10 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جب کہ انہوں نے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں،

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کے دوران میٹ ہینری کیچ لینے کی کوشش کرتے ہوئے گرپڑے تھے جس کے بعد ان کے کندھے میں تکلیف ہوئی۔

    کیوی منیجمنٹ کے مطابق میٹ ہینری کی فائنل میں شمولیت کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، تاہم کپتان مچل سینٹنر اپنے باؤلر کی میچ میں شمولت سے متعلق پراعتماد ہیں۔

  • کیویز کے ساتھ فائنل کھیلنے کے لیے دباؤ تو ہے ; شبمن گل

    کیویز کے ساتھ فائنل کھیلنے کے لیے دباؤ تو ہے ; شبمن گل

    یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دباؤ نہیں ہوگا۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کھلاڑی دباؤ محسوس کرتا ہے‘ شبمن گل 

    دبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دباؤ نہیں ہوگا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بڑے میچ میں ہر کھلاڑی دباؤ محسوس کرتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے ایک دن قبل پریس کانفرنس میں ان کاکہناتھا۔

    چمپئنز ٹرافی کا فائنل وہی ٹیم جیتے گی جو دباؤ سے بہتر طور پر نمٹے گی۔ شبمن گل کا کہنا تھاکہ ہم بھارت میں ورلڈکپ کا فائنل ہار چکے ہیں لیکن اس بار پوری ٹیم ایک روزہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے مکمل تیارہے،

    ٹیم کا ماحول بہت زبردست ہے اور تمام کھلاڑی پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دباؤ نہیں ہوگا۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کھلاڑی دباؤ محسوس کرتا ہے‘۔

    ان کا کہنا تھاکہ بڑے میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے لیکن تجربہ کارکھلاڑی دباؤ سے نمٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔شبمن نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا کا بولنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا لیکن بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائیں تھیں۔

    بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو اس وقت دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن اپ قرار دیتے ہوئے نے مزید کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلیں بطوربیٹسمین میں ہمیشہ موقع کی مناسبت سے شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبمن گل کہنا تھا کہ کوشش ہوگی فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں، پوری ٹیم کے اندر بہترین ہم آہنگی ہے جبکہ دبئی کا موسم تبدیل ہوگیا، گرمی کے باعث وکٹ سلو رہنے کاامکان ہے۔

    بھارتی نائب کپتان نے کہا کہ دبئی کنڈیشن سے واقف ہیں، پچ ویسی ہی ہوگی، روہت شرما ریٹائرمنٹ پر ابھی غور نہیں کر رہے، ساری توجہ چیمپئنزٹرافی کا فائنل جیتنے پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے لیکن تجربہ کار کھلاڑی دباؤ سے نمٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں، آسٹریلیا کا باؤلنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا لیکن بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائیں تھیں۔

    خیال رہے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کے فائنل کا فیصلہ کل ہوگا، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی میں ایک دوسرے پر جھپٹیں گی،بھارت نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرایا جبکہ نیوزی لینڈ نے پروٹیز کو زیر کیا تھا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی.

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی.

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا دیا

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارہویں گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی۔بھارت کی جانب سے ملنے والے 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 46 ویں اوور میں205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن 81 رنز بناکر نمایاں رہے ، انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ مچل سینٹنر نے28، ول ینگ نے 22 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 42 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ کلدیپ یادو نے 2، ہاردک پانڈیا، اکشرپٹیل اور جدیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔

    قبل ازیں دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے، شریاس آئیر 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہارڈک پانڈیا 45 اور اکشر پٹیل نے 42 رنز بنائے۔

    بھارتی بیٹر کے ایل راہول 23 ، روینڈرا جڈیجا 16، کپتان روہت شرما 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی 11 ، محمد شامی 5، شبھمن گل 2 اور کلدیپ یادیو نے ایک رن بنایا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5 وکٹیں حاصل کیں، مچل سینٹنر، ول او رورکے ، کائیل جیمیسن اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

    قبل ازیں ٹاس کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کانووے کی جگہ ڈیرل مچل کو ٹیم میں شامل کیا ہے، بھارت کو کم سے کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    بھارتی کپتان روہت شرما نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیے نتائج زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سپنرز نےگزشتہ میچز میں بھی اہم کردارادا کیا، ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

    بھارت کا سکواڈ: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی

    نیوزی لینڈ کا سکواڈ: کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے

  • نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ کا یکم نومبر سے آغاز

    نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ کا یکم نومبر سے آغاز

    بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم سے 5 نومبر تک وانکھیڈے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

    مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میزبان بھارتی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 16 سے 20 اکتوبر تک ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کو 113 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری قائم کر لی ہے۔

    بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹام لیتھم لیڈ کریں گے۔

error: Content is protected !!