Tag: President Trophy Grade One Cricket Tournament

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : واپڈا نے ایس این جی پی ایل کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : واپڈا نے ایس این جی پی ایل کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : واپڈا نے ایس این جی پی ایل کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

    ایشال ایسوسی ایٹس نے اوجی ڈی سی ایل کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    سمیر ثاقب ۔ شامل حسین اور کاشف علی کی سنچریاں۔

    محمد اسمعیل ۔نثار احمد ۔ علی رضا اور مہران سانول کی پانچ پانچ وکٹیں

    کراچی 3 فروری ۔ 

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو واپڈا کے خلاف 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ اس کی چوتھی شکست ہے۔

    ایشال ایسوسی ایٹس نے اوجی ڈی سی ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات او جی ڈی سی ایل کے سمیر ثاقب پی ٹی وی کے شامل حسین اور غنی گلاس کے کاشف علی کی سنچریاں تھیں۔ سمیر ثاقب نے بیٹ کیری کیا۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم واپڈا کے خلاف فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 288 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عابدعلی 85 اور سعد خان 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔علی رضا نے 55 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس طرح واپڈا کو جیتنے کے لیے صرف17 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایشال ایسوسی ایٹس کو او جی ڈی سی ایل کے خلاف جیتنے کے لیے 155 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 4 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ زبیر خان 44 ناٹ آؤٹ اوراذان اویس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس سے قبل اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم دوسری اننگز میں 292رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سمیر ثاقب نے 125 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 18چوکے شامل تھے۔ وہ اوپن جاکر آخر تک ناٹ آؤٹ رہے اس طرح انہوں نے بیٹ کیری کیا۔

    حسن رضا خان 89 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے سمیر ثاقب کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے150 رنز کا اضافہ کیا۔

    نثار احمد نے 82 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں انہوں نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

    کے سی سی اے اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کو غنی گلاس کے خلاف جیتنے کے لیے 243 رنز کا ہدف ملا ہے۔ کھیل ختم ہونے پر اس نے 2 وکٹوں پر 204 رنز بنائے تھے۔ شامل حسین 13 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے120 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔محمد طحہ نے 53 رنز اسکور کیے۔

    اس سے قبل غنی گلاس کی ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    کاشف علی نے 13 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 133 رنز اسکور کیے۔محسن ریاض 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مہران سانول نے 64 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کو ہائر ایجوکیشن کے خلاف جیتنے کے لیے 293 رنز کا ہدف ملا ہے اس نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر 158 رنز بنائے تھے۔علی شان نے 60 رنز اسکور کیے۔عثمان صلاح الدین 43 اور فواد عالم 32 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 321 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عبداللہ فضل 95 عزیر ممتاز 63 اور محسن خان 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    19 سالہ فاسٹ بولر محمد اسمعیل نے97 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس ٹورنامنٹ میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد31 ہوگئی ہے۔ محمد اسمعیل نے قائداعظم ٹرافی میں بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اذان اویس کی سیزن میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اذان اویس کی سیزن میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اذان اویس کی سیزن میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری۔

    غنی گلاس کے رمیز جونیئر اور اوجی ڈی سی ایل کے مشتاق کلہوڑو کی چھ چھ وکٹیں۔

    دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل صرف 98 رنزپر آؤٹ ۔

    کراچی 2 فروری ۔

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات ایشال ایسوسی ایٹس کے اذان اویس کی او جی ڈی سی ایل کے خلاف سنچری تھی۔

    یہ ان کی موجودہ سیزن میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری ہے۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم او جی ڈی سی ایل کے 187 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    اذان اویس نے سیزن میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری اور سیزن میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری ہے۔ انہوں نے چار سنچریاں قائداعظم ٹرافی میں اسکور کی تھیں۔

    پاکستان کے فرسٹ کلاس سیزن میں سب سے زیادہ 8 سنچریوں کا ریکارڈ آصف مجتبی کا قائم کردہ ہے۔

    دانش عزیز نے8 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے88 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی ۔مشتاق کلہوڑو نے 88 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل ختم ہونے پر اوجی ڈی سی ایل نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 140 رنز بنائے تھے۔

    محسن رضا خان اور سمیر ثاقب بالترتیب 79 اور 48 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کی ٹیم غنی گلاس کے 238 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    محمد محسن 83 وقار حسین 73 اور محمد شہزاد 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رمیز جونیئر نے 107 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ غنی گلاس نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 147 رنز بنائے تھے ۔محسن ریاض 62 اور کاشف علی 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا کی ٹیم دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 370 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ عمران ڈوگر 110 محمد عمار 58 ایاز تصور 49 اور خالد عثمان 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد سلمان نے 82 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

    ایس این جی پی ایل کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔محمد ذیشان نے 37 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن نے اسٹیٹ بینک کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 218 رنز بنائے تھے۔

    عبداللہ فضل نے 14 چوکوں کی مدد سے 95 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے 61 رنز بنانے والے محسن خان کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں107 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد اسمعیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ رمیز عزیز45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ وسیم اکرم جونیئر نے 56 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : پی ٹی وی کے اسرار حسین کی غنی گلاس کے خلاف ہیٹ ٹرک اور 7 وکٹیں

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : پی ٹی وی کے اسرار حسین کی غنی گلاس کے خلاف ہیٹ ٹرک اور 7 وکٹیں

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : پی ٹی وی کے اسرار حسین کی غنی گلاس کے خلاف ہیٹ ٹرک اور 7 وکٹیں۔

    موسیٰ خان اور آفتاب خان کی پانچ پانچ وکٹیں۔  عمران ڈوگر کی سنچری

    کراچی یکم فروری ۔

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن کھیل کی خاص بات پی ٹی وی کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر اسرار حسین کی غنی گلاس کے خلاف ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹوں کی شاندار کارکردگی تھی۔

    کے سی سی اے اسٹیڈیم میں غنی گلاس کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف پہلی اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسیب الرحمن نے 12چوکوں کی مدد سے88 رنز اسکور کیے۔ شاداب خان نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
    اسرار حسین نے 72 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ انہوں نے لگاتار گیندوں پر محسن ریاض ۔ سعد نسیم اور شہباز جاوید کو آؤٹ کیا۔
    کھیل ختم ہونے پر پی ٹی وی نے ایک وکٹ پر 130 رنز بنائے تھے۔وقارحسین 69 اور محمد طحہ 38 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا نے ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر285 رنز بنائے تھے۔ عمران ڈوگر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی اور15 چوکوں کی مدد سے110 رنز بنائے۔محمد عمار نے 58 رنز اسکور کیے۔ایاز تصور 45 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں او جی ڈی سی ایل کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سمیر ثاقب 43 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

    موسیٰ خان نے 52 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔نثار احمد نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    ایشال ایسوسی ایٹس نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے۔اذان اویس 39 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ مشتاق کلہوڑو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علی حمزہ 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آفتاب خان نے 24 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر 7 وکٹوں پر 109 رنز بنائے تھے۔ عمرامین 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ وسیم اکرم جونیئر نے 43 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!