Tag: President Trophy Grade One

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : ایس این جی پی ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : ایس این جی پی ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : ایس این جی پی ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

    اوجی ڈی سی ایل نے ہائر ایجوکیشن کو 110 رنز سے شکست دیدی۔

    کے آر ایل کے اویس ظفر اور عمران رفیق کی سنچریاں اور ڈبل سنچری پارٹنرشپ۔

    کراچی  ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں اور آخری راؤنڈ کے آخری دن ایس این جی پی ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

    اوجی ڈی سی ایل نے ہائر ایجوکیشن کو110 رنز سے شکست دیدی۔اسٹیٹ بینک اور کے آر ایل کے میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔

    پریذیڈنٹ ٹرافی کا پانچ روزہ فائنل پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان 4 مارچ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل کو ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف جیتنے کے لیے 108 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔عابدعلی جنہوں نے پہلی اننگز میں ناقابل شکست ڈبل سنچری اسکور کی تھی 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس سے قبل ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 306 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    دانش عزیز نے 92 رنز اسکور کیے۔محمد حارث نے 55 رنز بنائے۔
    شاہنواز دھانی ، محمد سلمان اور محمد علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

    اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کو اوجی ڈی سی ایل کے خلاف جیتنے کے لیے395 رنز کا ہدف ملا تھا اس نے اپنی دوسری اننگز 50 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی اور پوری ٹیم284 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    علی تاج 58 علی حمزہ 60 اور محمد محسن خان 53 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

    مشتاق کلہوڑو نے88 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔اسطرح انہوں نے میچ میں9 وکٹیں حاصل کیں۔

    کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کے آر ایل کو اسٹیٹ بینک کے خلاف جیتنے کے لیے 538 رنز کا ہدف ملا تھا ۔ آج اس نے اپنی دوسری اننگز 100 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور 3 وکٹوں کے نقصان پر 384 رنز اسکور کیے۔

    اویس ظفر نے 9 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ عمران رفیق نے 100 رنز اسکور کیے جس میں11 چوکے اور3 چھکے شامل تھےوہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 222 رنز کا اضافہ کیا۔
    عبدالفصیح 77 اور روحیل نذیر 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : عابدعلی کی ڈبل سنچری، اوپن جاکر آخر وقت تک ناٹ آؤٹ

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : عابدعلی کی ڈبل سنچری، اوپن جاکر آخر وقت تک ناٹ آؤٹ

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : عابدعلی کی ڈبل سنچری، اوپن جاکر آخر وقت تک ناٹ آؤٹ

    اور 9 ویں وکٹ کی سنچری پارٹنرشپ ۔

    کراچی  ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے نویں اور آخری راؤنڈ کے دوسرے دن ایس این جی پی ایل کے عابد علی نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے بیٹ کیری بھی کیا اور محمد علی کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے سنچری پارٹنرشپ بھی قائم کی۔

    بدھ کے روز اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلی اننگز میں 431 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گزشتہ روز سرور آفریدی اور راجہ حمزہ وحید نے سنچری اسکور کی تھی۔

    فہد امین نے 112 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ منصور علی نے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    ہائر ایجوکیشن نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 231 رنز بنائے تھے۔محمد محسن خان 99 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔علی حمزہ وسیم نے 59 رنز اسکور کیے۔

    مشتاق کلہوڑو اور سردار حسن رضا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا کی ٹیم غنی گلاس کے 286 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 132 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایاز تصور46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ خرم شہزاد نے37 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ عبید شاہ نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
    غنی گلاس کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔جنید علی نے 55 رنز اسکور کیے۔خالد عثمان نے 64 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

    واپڈا کو جیتنے کے لیے 425 رنز کا ہدف ملا ہے۔

    کے سی سی اے اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک نے کے آر ایل کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 364 رنز بنائے تھے۔عاقب شاہ 12 چوکوں کی مدد سے 122 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    عرفان خان نیازی 4 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔یہ دونوں چوتھی وکٹ کی شراکت میں 183 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں ۔عمرامین نے 61 رنز اسکور کیے۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 346 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عابدعلی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 34 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 225 رنز اسکور کیے

    اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔ انہوں نے بیٹ کیری بھی کیا اس کے علاوہ انہوں نے محمد علی کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں 128 رنز کا اضافہ بھی کیا۔

    اسد رضانے 88 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشال ایسوسی ایٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر116 رنز بنائے تھے۔عبدالرحمن نے 65 رنز اسکور کیے۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : راجہ حمزہ وحید ، سرور آفریدی اور عابدعلی کی سنچریاں

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : راجہ حمزہ وحید ، سرور آفریدی اور عابدعلی کی سنچریاں

     

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : راجہ حمزہ وحید ، سرور آفریدی اور عابدعلی کی سنچریاں ۔

    محمد عرفان کی 7 وکٹیں۔

    کراچی 25 فروری ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے نویں اور آخری راؤنڈ کے پہلے دن کے کھیل کی خاص بات اوجی ڈی سی ایل کے راجہ حمزہ وحید ، سرور آفریدی اور ایس این جی پی ایل کے عابد علی کی سنچریاں اور کے آر ایل کے محمد عرفان کی 7 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔

    یاد رہے کہ آٹھ راؤنڈ کے اختتام پر پاکستان ٹیلی وژن 149 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی فائنل میں جگہ بناچکی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک ( 137 پوائنٹس ) اور غنی گلاس ( 112 پوائنٹس ) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔فائنل 8 اپریل سے کھیلا جائے گا۔

    منگل کے روز اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں اوجی ڈی سی ایل نے ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 361 رنز بنائے تھے۔راجہ حمزہ وحید نے 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز بنائے ۔یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی پہلی سنچری ہے۔

    سرور آفریدی نے بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیلی اور15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 123 رنز اسکور کیے۔منصور علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کی ٹیم واپڈا کے خلاف پہلی اننگز میں 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد نسیم نے 94 اور شاداب خان نے 70 رنز اسکور کیے اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 164 رنز کا اضافہ کیا۔

    عاکف جاوید نے 55 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔خالد عثمان اور مجتبی خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

    واپڈا نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر 18 رنز بنائے تھے۔تینوں وکٹیں خرم شہزاد نے حاصل کیں۔
    کے سی سی اے اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد فیضان 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عرفان نے 44 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

    کے آر ایل کی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں150 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مرزا سعد بیگ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کاشف بھٹی نے 37 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ رمیز عزیز نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تھے۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف 8 وکٹوں پر 270 رنز بنائے تھے ۔

    عابدعلی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 173 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔ یہ ان کی اس ٹورنامنٹ میں پہلی اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 31 ویں سنچری ہے۔

    اسد رضانے 54 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : غنی گلاس نے اسٹیٹ بینک کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : غنی گلاس نے اسٹیٹ بینک کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : غنی گلاس نے اسٹیٹ بینک کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

    کے آر ایل کے شرون سراج اور اویس ظفر کی سنچریاں

    کراچی  ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے آٹھویں راؤنڈ کے تیسرے دن غنی گلاس نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم اسٹیٹ بینک کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    کے آر ایل کے شرون سراج اور اویس ظفر نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف سنچریاں اسکور کیں۔
    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کو جیتنے کے لیے 153 رنز کا ہدف ملا تھا ۔

    دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر اس نے 3 وکٹوں پر 103 رنز بنائے تھے۔ آج اس نے جیت کے لیے درکار 50 رنز مزید دو وکٹیں گنواکر بنالیے۔ شرجیل خان 14 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کے آر ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف دوسری اننگز 5 وکٹوں پر 335 رنز بناکر ڈکلیئر کردی ۔شرون سراج نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 103 رنز اسکور کیے۔

    اویس ظفر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 103 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 162 رنز کا اضافہ کیا۔

    ایشال ایسوسی ایٹس کو جیتنے کے لیے 490 رنز کا ہدف ملا ہے۔

    کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے تھے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم واپڈا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں324 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

    عبداللہ فضل94 اور عادل خان 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ خالد عثمان نے 73 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

    واپڈا نے دوسری اننگز میں 5وکٹوں پر 213 رنز بنائے تھے۔ یحییٰ بن عبدالرحمن نے57 رنز اسکور کیے۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالرحمن مزمل نے 82 رنز بنائے۔

    پی ٹی وی کو جیتنے کے لیے255 رنز کا ہدف ملا ہے کھیل ختم ہونے پر اس نے 13 رنز بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون: پی ٹی وی نے ہائر ایجوکیشن کو اننگز اور 94 رنز سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون: پی ٹی وی نے ہائر ایجوکیشن کو اننگز اور 94 رنز سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون: پی ٹی وی نے ہائر ایجوکیشن کو اننگز اور 94 رنز سے ہرادیا۔

    علی رزاق اور عبداللہ شفیق کی سنچریاں۔

    کراچی 14 فروری ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں پی ٹی وی نے ہائر ایجوکیشن کو اننگز اور94 رنز سے ہرادیا۔

    ایشال ایسوسی ایٹس کے عبداللہ شفیق اور غنی گلاس کے علی رزاق نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ کے آر ایل کے شاہد عزیز نے اوجی ڈی سی کے خلاف میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔

    کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف دوسری اننگز میں152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علی حمزہ نے 50 رنز اسکور کیے۔محمد محسن اور علی عثمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

    اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل نے غنی گلاس کے خلاف دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر154 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل غنی گلاس نے پہلی اننگز میں 435رنز اسکور کیے۔

    علی رزاق نے 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔یہ ان کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری ہے۔محمد ولید نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں7 وکٹوں پر200 رنز بنائے تھے۔خالد عثمان 66 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    اس سے ایشال ایسوسی ایٹس نے پہلی اننگز میں270 رنز اسکور کیے جس میں عبداللہ شفیق کے 107 رنز نمایاں تھے۔عاقب خان نے 82رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کے آر ایل نے اوجی ڈی سی ایل کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 140رنز بنائے تھے۔اسے جیت کے لیے230 رنز کا ہدف ملا ہے۔

    اس سے قبل اوجی ڈی سی ایل اپنی دوسری اننگز میں165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاہد عزیز نے63 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اسٹیٹ بینک نے ایشال ایسوس ایٹس کو 164 رنز سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اسٹیٹ بینک نے ایشال ایسوس ایٹس کو 164 رنز سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اسٹیٹ بینک نے ایشال ایسوس ایٹس کو 164 رنز سے ہرادیا۔

    واپڈا نے پی ٹی وی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی 10 فروری۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم اسٹیٹ بینک نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 164 رنز سے شکست دے دی۔

    واپڈا نے پی ٹی وی کو 3 وکٹوں سے ہرایا ۔ کے آر ایل اور غنی گلاس کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایشال ایسوسی ایٹس کو اسٹیٹ بینک کے خلاف جیتنے کے لیے 362 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ عمر صدیق 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

    محمد عباس نے 57 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فواد عالم نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ میں واپڈا کو پی ٹی وی کے خلاف جیتنے کے لیے354 رنز کا ہدف ملا تھا۔ تیسرے دن اس نے 3 وکٹوں پر180 رنز بنائےتھے آج اس نے جیت کے لیے درکار مزید 174 رنز چار مزید وکٹیں گرنے کے بعد بنالیے۔ ۔

    محمد عارف اپنے گزشتہ روز کے اسکور 101میں صرف 6 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ایاز تصور نے58 رنز ناٹ آؤٹ اور خالد عثمان نے 27 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

    فیصل اکرم نے تین وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں9 وکٹیں حاصل کیں۔
    کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کے آر ایل کو غنی گلاس کے خلاف جیتنے کے لیے 196 رنز کا ہدف ملا تھا کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ پر 31 رنز بنائے تھے۔

    اس سے قبل غنی گلاس کی ٹیم دوسری اننگزمیں 288 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ محسن ریاض83 اور علی رزاق 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ساجد خان نے 103 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواد علی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کی پانچویں شکست

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کی پانچویں شکست

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کی پانچویں شکست

    روحیل نذیر اور محمد عارف کی سنچریاں ، خالد عثمان کی میچ میں9 وکٹیں۔

    کراچی ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ میں ہائر ایجوکیشن نے دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو 160 رنز سے شکست دیدی۔

    یہ اس ٹورنامنٹ میں ایس این جی پی ایل کی چھ میچوں میں پانچویں شکست ہے۔

    تیسرے دن کے کھیل کی نمایاں بات کے آر ایل کے روحیل نذیر اور واپڈا کے محمد عارف کی سنچریاں اور واپڈا کے خالد عثمان کی میچ میں 9 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔

    راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ میں واپڈا کو پی ٹی وی کے خلاف جیتنے کے لیے354 رنز کا ہدف ملا ہے۔ کھیل ختم ہونے پر اس نے 3 وکٹوں پر 180 رنز بنالیے تھے۔محمد عارف 14چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 101 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ واپڈا کو جیت کے لیے174 مزید رنز درکار ہیں۔

    اس سے قبل پی ٹی وی کی ٹیم دوسری اننگزمیں 112 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شامل حسین 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔نقیب اللہ نے 30 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔خالد عثمان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح میچ میں انہوں نے9 وکٹیں حاصل کیں۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل کو ہائر ایجوکیشن کے خلاف جیتنے کے لیے359 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 198 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔حسیب اللہ خان نے 52 اور سیف اللہ بنگش نے 49 ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

    وسیم اکرم جونیئر نے 41 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔معاذ خرم اور محمدعزب نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
    اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کی ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور 9 وکٹوں پر 291 رنز میں صرف ایک رن کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئی تھی ۔ محمد سلمان 51 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

    کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کے آر ایل کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 499 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔روحیل نذیر نے10 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 134رنز اسکور کیے ۔

    شاہد عزیز 8چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 85 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ رمیز جونیئر نے 131 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ غنی گلاس نے دوسری اننگزمیں 2 وکٹوں پر 127 رنز بنائے تھے۔ محسن ریاض66 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے 415 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اسمعیل نے 93 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسٹیٹ بینک نے اپنی دوسری اننگز221 رنز3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔علی شان نے14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز اسکور کیے اورآؤٹ نہیں ہوئے۔

    ایشال ایسوسی ایٹس کو جیتنے کے لیے 362 رنز کا ہدف ملا ہے لیکن کھیل ختم ہونے پر اس نے دوسری اننگز میں 20 رنز بنائے تھے اوراس کی 2 وکٹیں گرچکی تھیں

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : پی ٹی وی نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : پی ٹی وی نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : پی ٹی وی نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

    شامل حسین 143 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسٹیٹ بینک کی ہائر ایجوکیشن کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی
    عثمان صلاح الدین 97 رنز کے ساتھ نمایاں۔

    کراچی 4 فروری۔

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں راؤنڈ میں پی ٹی وی نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا ۔ اسٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔یہ اسٹیٹ بینک کی پانچ میچوں میں چوتھی کامیابی ہے۔

    کے سی سی اے اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کو غنی گلاس کے خلاف جیتنے کے لیے 243 رنز کا ہدف ملا تھا۔ تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر اس نے 2 وکٹوں پر 204 رنز بنائے تھے ۔

    آج اس نے جیت کے لیے درکار مزید39 رنز ایک وکٹ گرنے کے بعد بنالیے۔ شامل حسین جو گزشتہ روز 120 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے 143 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگز میں 14چوکے اور4 چھکے شامل تھے۔

    یاد رہے کہ شامل حسین نے ایشال ایسوسی ایٹس کےخلاف اپنے فرسٹ کلاس کریئر کی پہلی سنچری اسکورکرتے ہوئے 229 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کو ہائر ایجوکیشن کے خلاف جیتنے کے لیے 293 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آج اس نے158 رنز3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز شروع کی ۔

    عثمان صلاح الدین فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی29 ویں سنچری صرف3 رنز کی کمی سے مکمل نہ کرسکے اور تیرہ چوکوں کی مدد سے 97 رنز بناکر آؤٹ ہوئے

    انہوں نے فواد عالم کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 91 رمیز عزیز کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 48 اور غازی غوری کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز کا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو ممکن بنادیا۔

    فواد عالم52 اور رمیز25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ غازی غوری 7چوکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا چھٹا راؤنڈ7 فروری سے شروع ہوگا۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : واپڈا نے ایس این جی پی ایل کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : واپڈا نے ایس این جی پی ایل کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : واپڈا نے ایس این جی پی ایل کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

    ایشال ایسوسی ایٹس نے اوجی ڈی سی ایل کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    سمیر ثاقب ۔ شامل حسین اور کاشف علی کی سنچریاں۔

    محمد اسمعیل ۔نثار احمد ۔ علی رضا اور مہران سانول کی پانچ پانچ وکٹیں

    کراچی 3 فروری ۔ 

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو واپڈا کے خلاف 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ اس کی چوتھی شکست ہے۔

    ایشال ایسوسی ایٹس نے اوجی ڈی سی ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات او جی ڈی سی ایل کے سمیر ثاقب پی ٹی وی کے شامل حسین اور غنی گلاس کے کاشف علی کی سنچریاں تھیں۔ سمیر ثاقب نے بیٹ کیری کیا۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم واپڈا کے خلاف فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 288 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عابدعلی 85 اور سعد خان 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔علی رضا نے 55 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس طرح واپڈا کو جیتنے کے لیے صرف17 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایشال ایسوسی ایٹس کو او جی ڈی سی ایل کے خلاف جیتنے کے لیے 155 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 4 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ زبیر خان 44 ناٹ آؤٹ اوراذان اویس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس سے قبل اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم دوسری اننگز میں 292رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سمیر ثاقب نے 125 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 18چوکے شامل تھے۔ وہ اوپن جاکر آخر تک ناٹ آؤٹ رہے اس طرح انہوں نے بیٹ کیری کیا۔

    حسن رضا خان 89 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے سمیر ثاقب کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے150 رنز کا اضافہ کیا۔

    نثار احمد نے 82 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں انہوں نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

    کے سی سی اے اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کو غنی گلاس کے خلاف جیتنے کے لیے 243 رنز کا ہدف ملا ہے۔ کھیل ختم ہونے پر اس نے 2 وکٹوں پر 204 رنز بنائے تھے۔ شامل حسین 13 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے120 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔محمد طحہ نے 53 رنز اسکور کیے۔

    اس سے قبل غنی گلاس کی ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    کاشف علی نے 13 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 133 رنز اسکور کیے۔محسن ریاض 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مہران سانول نے 64 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کو ہائر ایجوکیشن کے خلاف جیتنے کے لیے 293 رنز کا ہدف ملا ہے اس نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر 158 رنز بنائے تھے۔علی شان نے 60 رنز اسکور کیے۔عثمان صلاح الدین 43 اور فواد عالم 32 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 321 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عبداللہ فضل 95 عزیر ممتاز 63 اور محسن خان 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    19 سالہ فاسٹ بولر محمد اسمعیل نے97 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس ٹورنامنٹ میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد31 ہوگئی ہے۔ محمد اسمعیل نے قائداعظم ٹرافی میں بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اذان اویس کی سیزن میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اذان اویس کی سیزن میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اذان اویس کی سیزن میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری۔

    غنی گلاس کے رمیز جونیئر اور اوجی ڈی سی ایل کے مشتاق کلہوڑو کی چھ چھ وکٹیں۔

    دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل صرف 98 رنزپر آؤٹ ۔

    کراچی 2 فروری ۔

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات ایشال ایسوسی ایٹس کے اذان اویس کی او جی ڈی سی ایل کے خلاف سنچری تھی۔

    یہ ان کی موجودہ سیزن میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری ہے۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم او جی ڈی سی ایل کے 187 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    اذان اویس نے سیزن میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری اور سیزن میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری ہے۔ انہوں نے چار سنچریاں قائداعظم ٹرافی میں اسکور کی تھیں۔

    پاکستان کے فرسٹ کلاس سیزن میں سب سے زیادہ 8 سنچریوں کا ریکارڈ آصف مجتبی کا قائم کردہ ہے۔

    دانش عزیز نے8 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے88 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی ۔مشتاق کلہوڑو نے 88 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل ختم ہونے پر اوجی ڈی سی ایل نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 140 رنز بنائے تھے۔

    محسن رضا خان اور سمیر ثاقب بالترتیب 79 اور 48 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کی ٹیم غنی گلاس کے 238 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    محمد محسن 83 وقار حسین 73 اور محمد شہزاد 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رمیز جونیئر نے 107 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ غنی گلاس نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 147 رنز بنائے تھے ۔محسن ریاض 62 اور کاشف علی 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا کی ٹیم دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 370 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ عمران ڈوگر 110 محمد عمار 58 ایاز تصور 49 اور خالد عثمان 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد سلمان نے 82 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

    ایس این جی پی ایل کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔محمد ذیشان نے 37 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن نے اسٹیٹ بینک کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 218 رنز بنائے تھے۔

    عبداللہ فضل نے 14 چوکوں کی مدد سے 95 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے 61 رنز بنانے والے محسن خان کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں107 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد اسمعیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ رمیز عزیز45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ وسیم اکرم جونیئر نے 56 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!