Tag: TestCricket

  • سری لنکا کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی.

    سری لنکا کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی.

    سری لنکا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان!!

    سری لنکا کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل اہم سیریز کھیلی جائے گی۔

    اس دورے کے بعد پاکستان میں ایک اور بڑا کرکٹ ایونٹ بھی منعقد ہوگا، جس میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی۔

    یہ سیریز پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی، کیونکہ شائقین کو ایک بار پھر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

    پاکستانی میدانوں میں دنیا کی بڑی ٹیموں کی آمد کرکٹ فینز کے لیے خوشی کی خبر ہے، جبکہ یہ سیریز کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھی بہترین موقع فراہم کرے گی۔

    پاکستان میں کرکٹ کا ایک اور سنسنی خیز سیزن آنے والا ہے!

  • ‏کیا شاہین شاہ آفریدی کے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا؟

    ‏کیا شاہین شاہ آفریدی کے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا؟

    ‏کیا شاہین شاہ آفریدی کے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا؟

    شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    یہ فیصلہ پاکستانی کرکٹ میں ایک نئی بحث چھیڑ چکا ہے۔ شاہین کئی برسوں تک پاکستان کے اہم ترین ٹیسٹ فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے رہے، لیکن حالیہ عرصے میں ان کی کارکردگی، فٹنس اور ریڈ بال کرکٹ میں تسلسل پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔

    تاہم صرف ایک سیریز سے ڈراپ ہونا کسی بھی کھلاڑی کے ٹیسٹ کیریئر کے خاتمے کی تصدیق نہیں کرتا۔ اگر شاہین ڈومیسٹک اور ریڈ بال کرکٹ میں مضبوط کم بیک کرتے ہیں تو ان کے لیے قومی ٹیم کے دروازے دوبارہ کھل سکتے ہیں۔

    آپ کی رائے میں، کیا یہ صرف ایک عارضی ڈراپ ہے یا واقعی شاہین شاہ آفریدی کے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ثابت ہوگا؟

  • پاکستانی کرکٹ میں ‏تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے۔

    پاکستانی کرکٹ میں ‏تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے۔

    پاکستانی کرکٹ میں ‏تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے۔

    اسلام آباد ; ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے ریڈ بال کیمپ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں تیز بولرز کے حوالے سے اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔

    پی سی بی نے 22 کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اور 27 کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیمپ کے لیے منتخب کیا ہے، وائٹ بال ٹیم کا کیمپ 18 ستمبر جبکہ ریڈ بال کھلاڑیوں کا کیمپ 10 جولائی تک رہے گا۔

    دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کیمپ 15 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے، پی سی بی کے تھنک ٹینک نے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں منتخب نہیں کیا، انہیں وائٹ بال کیمپ کے 27 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ میں محمد علی، عبید شاہ، ثاقب خان، شاہنواز دھانی، شہزاد گل، محمد عباس اور خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔ اس بار ریڈ بال کیمپ سے دو مایہ ناز اور تجربہ کار فاسٹ بولرز حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو باہر (Out) کر دیا گیا ہے۔

    سچ یہ ہے کہ شاہین آفریدی کافی عرصے سے ریڈ بال کرکٹ میں اپنی پرانی خطرناک فارم سے دور نظر آ رہے ہیں۔ نئی گیند سے وہی سوئنگ، رفتار اور مسلسل دباؤ اب کم دکھائی دیتا ہے، جبکہ اکثر اہم مواقع پر وکٹ لینے میں بھی مشکل پیش آئی۔

    بورڈ کو شاہین آفریدی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے اور چار دن کی کرکٹ کھیلے بغیر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی باؤلنگ میں بہتری کے امکان کم ہیں۔

    ایک وقت تھا جب بیٹرز شاہین کے پہلے اسپیل سے ہی دباؤ میں آ جاتے تھے، مگر اب ایسا لگتا ہے کہ وہ زیادہ تر صرف نام پر کھیل رہے ہیں، پرفارمنس پر نہیں۔ اگر ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے نوجوان باؤلرز کو موقع نہیں ملے گا تو پھر کب ملے گا؟

    یہ تبدیلیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پی سی بی آنے والی اہم ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے اور دیگر فارم میں موجود تیز بولرز کو آزمانے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔

    یاد رھے کہ شاہین آفریدی نے اپنے آخری 16 ٹیسٹ میچز میں 60 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔

error: Content is protected !!