وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز ہاکی لیگ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ٹیم کی شاندار جیت
مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب معائنہ کمیٹی کے چئیرمین ایم پی اے راجہ حنیف کی کھلاڑیوں کو مبارکباد۔

وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز ہاکی لیگ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ،
اور لاہور میں ہونے والی پنجاب انٹر ڈویژن کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب معائنہ کمیٹی کے چئیرمین ایم پی اے راجہ حنیف کی کھلاڑیوں کو مبارکباد۔
راولپنڈی(نوازگوھر) راولپنڈی میں جاری وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز کے سلسلے میں شہناز شیخ اولمپئن ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی مقابلوں میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی
اوروزیر اعلی پنجاب سمر گیمز انٹر ڈویژن ہاکی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ہاکی لیگ مقابلوں میں ڈسٹرکٹ جہلم ,ڈسٹرکٹ اٹک اور ڈسٹرکٹ چکوال کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔
شہناز شیخ اولمپئن ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے ہاکی مقابلوں کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب معائنہ کمیٹی کے چئیرمین ایم پی اے راجہ حنیف تھے ۔
انہوں نے گراوئنڈ میں موجود چاروں ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی بھی حاصل۔
مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب معائنہ کمیٹی کے چئیرمین ایم پی اے راجہ حنیف نے کھلاڑیوں اور آفیشل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ پنجاب کے نوجوانوں کو زندگی کے ہر میدان میں ترقی کے عروج پر دیکھنا چاہتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ تعلیم کا میدان ہو یا انفارمیشن ٹیکنالوجی یا پھر کھیل کا ہر شعبے کی وہ خود مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور نوجوانوں کو آگے لانے میں ہر ممکن کوشش اور اقدام کر رہی ہیں۔
نوجوان لڑکیوں کی پنک گیمز اور کھیلتا پنجاب وزیر اعلی مریم نواز شریف صاحبہ کے وہ اقدام تھے کہ آج ان کی بدولت پنجاب کا نوجوان کھیل کے میدان میں ایک تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر کھڑا ہے اور اور کھیل میں بہت جاندار اور شاندار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے کھلاڑی لاہور جا کر بھی اپنی جیت کا لوہا منوائیں گے اور پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہونگے۔
آخر میں وزیر اعلی پنجاب معائنہ کمیٹی کے چئیرمین ایم پی اے راجہ حنیف،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں



