دیگر سپورٹس

صدر خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کی وزیر کھیل و نوجوانان سے ملاقات

صدر خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کی وزیر کھیل و نوجوانان سے ملاقات

خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے صدر سید سالار جہان باچہ نے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جناب تاشفین حیدر سے اہم ملاقات کی،

جس میں صوبے میں لیکروس کے فروغ اور ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وزیر کھیل سید فخر جہان نے سید سالار جہان کی کاوشوں کو سراہا،

خاص طور پر اوکیناوا اوپن لیکروس ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی میڈل جیتنے اور تمام اضلاع میں گراس روٹ سطح پر لیکروس کے آغاز پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیر سید فخر جہان نے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا میں جلد قومی مردوں اور خواتین کی لیکروس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بین الاقوامی لیکروس ایونٹس کو بھی خیبر پختونخواہ لانے کا عزم ظاہر کیا۔

سید سالار جہان نے لیکروس کو اولمپک کھیل کے طور پر فروغ دینے میں حکومت کی مسلسل حمایت پر وزیر کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور یادگاری سو ئینیر پیش کیے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!