والی بال

بحرین نے پاکستان کو شکست دے کر ایشین والی بال نیشنز کپ جیت لیا

بحرین نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر ایشین والی بال نیشنز کپ جیت لیا

ایشین والی بال نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں بحرین نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فیصلہ کن مقابلہ سنسنی خیز لمحات سے بھرپور رہا، تاہم بحرین کی ٹیم نے بہتر حکمت عملی اور مضبوط دفاع کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کی جو ایک تاریخی کامیابی ہے، میچ کے سیٹس اسکور 25-22، 21-25، 25-19 اور 25-20 رہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا، خصوصاً اٹیکر رزاق احمد اور سیٹر محمد عرفان نے بہترین کھیل پیش کیا۔

کوچ اور ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا اور کہا کہ یہ سلور میڈل پاکستان والی بال کے لیے نئے دروازے کھولے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!