
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے
جس کے مطابق انگلش ٹیم کے بیٹر جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر انگلش بیٹر ہیری بروکس اور تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن موجود ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اور دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت ایک درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
انگلینڈ کے بین ڈکٹ پانچ درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آ گئے 8 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ان کے ہم وطن اولی پوپ 3 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر آ گئے ہیں۔
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل پانچ درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، پاکستان کے سعود شکیل دو درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے نجم الحسن شنتو 21 درجے ترقی کے بعد 29 ویں نمبر پر آ گئے اور سری لنکا کے پاتھم نشانکا 21 درجے ترقی کے بعد 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے گیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا تیسر ا نمبر ہے۔



