ہاکی

انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3-6 سے شکست دیدی۔

انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3-6 سے شکست دیدی۔

دازھو/چین : چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنزلہ نے دو دو گول جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اسماعیل حسین ںے دو جبکہ دین اسلام نے ایک گول سکور کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے قومی انڈر 18 ٹیم کو ایونٹ کی مسلسل تیسری کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

پاکستان 9 جولائی کو چوتھا اور پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!