کرکٹ

کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی خبروں پر وضاحت دیدی

سامعہ خان نے حسن علی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں ایک ساتھ ڈنر کرتے ہوئے خوشگوار انداز میں نظر آئے۔

کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی خبروں پر وضاحت دیدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ خان کے درمیان مبینہ اختلافات سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کے بعد سامعہ خان نے نئی پوسٹ کے ذریعے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔

سامعہ خان نے اپنی سابقہ انسٹاگرام اسٹوری حذف کرنے کے بعد حسن علی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں ایک ساتھ ڈنر کرتے ہوئے خوشگوار انداز میں نظر آئے۔

اپنی نئی پوسٹ میں سامعہ خان نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قیاس آرائیاں کرنے کے بجائے اپنے لیے کسی اور موضوع پر توجہ دیں۔

اس سے قبل سامعہ خان کی ایک انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔ صارفین نے ان کے بیان کو حسن علی کے ساتھ ازدواجی تعلقات سے جوڑتے ہوئے مختلف دعوے اور تبصرے کیے تھے۔

تاہم حسن علی کے ساتھ نئی تصویر اور سامعہ خان کے حالیہ ردعمل کے بعد بظاہر انہوں نے علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!