کرکٹ

ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان نے کبھی ٹیسٹ نہیں جیتا، کیا پاکستانی ٹیم اس بار کامیابی حاصل کرسکے گی؟

ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان نے کبھی ٹیسٹ نہیں جیتا،

کیا پاکستانی ٹیم اس بار کامیابی حاصل کرسکے گی؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ بدھ سے واروکشائر کاؤنٹی کے ہوم گراؤنڈ ایجبسٹن میں شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کے موجودہ اسکواڈ میں شامل کسی بھی کھلاڑی نے ایجبسٹن میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

کپتان بابر اعظم 65، شان مسعود 49 اور فاسٹ بولر محمد عباس 32 ٹیسٹ میچز کا تجربہ رکھتے ہیں اور انگلینڈ کا ایک سے زائد مرتبہ دورہ بھی کرچکے ہیں، تاہم ان تینوں کا ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر یہ پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 8 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں، جہاں انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف مکمل برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے اس میدان پر پہلا ٹیسٹ مئی، جون 1962 میں جاوید برکی کی قیادت میں کھیلا تھا، جہاں ٹیڈ ڈیکسٹر کی قیادت میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 24 رنز سے شکست دی تھی۔

جون 1971 میں انتخاب عالم کی قیادت میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 195 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 608 رنز بنائے تھے۔

اس میچ میں ظہیر عباس نے 467 گیندوں پر 274 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، جو ایجبسٹن میں کسی بھی پاکستانی بیٹر کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!