
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ. چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھارت کے خلاف سیمی فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
لاہور۔ 18 جولائی، 2025 ; ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انڈر 16قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف کو شکست دی۔
بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی قومی کھلاڑیوں کی انتھک محنت اور جذبے کا ثمر ہے۔ پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے غیر معمولی صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے فائنل میں رسائی حاصل کی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فائنل کے لیے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ قومی کھلاڑیوں اسی عزم کے ساتھ فائنل جیت کر وطن واپس آئیں گے۔



