فٹ بال

جشن آزادی ; کراچی میں واکنگ فٹبال کا نمائشی میچ کا انعقاد

جشن آزادی ; کراچی میں واکنگ فٹبال کا نمائشی میچ کا انعقاد

کراچی ; جشن آزادی کے سلسلے میں واکنگ فٹبال کا میچ نمائشی طور پر مائٹ یونیورسٹی کے خوبصورت فٹسال گراؤنڈ میی منعقد کیا گیا ۔

جس کو ملیر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر سنی پرویز سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ اف سندھ نے کراچی واکنگ فٹبال اسوسییشن کے اشتراک سے ارگنائز کیا۔

جس میں مائٹ یونیورسٹی کی دو ٹیموں نے حصہ لیا جس میں مائٹ یونیورسٹی بلو اور مائٹ یونیورسٹی گرین شامل تھی سخت مقابلے کے بعد مائٹ یونیورسٹی بلو نے چھ گول جبکہ مائٹ یوسفی گرین کی ٹیم نے دو گول کرنے میں کامیاب رہی۔

اس طرح مائٹ یونیورسٹی واکنگ فٹبال کی ٹیم بلو نے جیت لیا ۔اس میچ میں سب سے زیادہ گول بلیو ٹیم کے کپتان تنویر بٹ نے۔ 4گول کیے اس پر ان کو مین اف دی میچ قرار دیا گیا میچ کے بہترین کھلاڑی گرین ٹیم کے محمد شہباز رہے۔

اس ایونٹ کے چیف گیسٹ کیپٹن حمزہ اینٹی نارکٹ ایکس تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ملیرمسٹر سنی پرویز اور مائٹ یونیورسٹی کے رجسٹرار مسٹر رابن سٹیفن اور ڈائریکٹر اسد حسینن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر پاکستان واکنگ فٹبال فیڈریشن کے صدر۔محمد اختر نے خصوصی شرکت کی۔ اس ایونٹ کے ارگنائزنگ سیکرٹری سینیئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان اور مائٹ یونیورسٹی کے سپورٹس ڈائریکٹر راجہ نوید ستی تھے

چیف گیسٹ کیپٹن حمزہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا واکنگ فٹبال نے اپنے سینیئر فٹبالر کو دوبارہ ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کیا جس میں وہ اپنی فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی دوبارہ سے انٹرنیشنل لیول پر نمائندگی کر سکیں۔

اور اس کھیل میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ مائٹ یونیورسٹی کے رجسٹرار مسٹر رابن سٹیفن نے واکنگ فٹبال کے کھیل کو بے حد پسند کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے سینیئر فٹبالر اپنے کھیل کا مظاہرہ دوبارہ گراؤنڈ میں کریں گے تو اس سے ہمارے نوجوان فٹبالر کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید انہوں نے کہا کہ مایٹ یونیورسٹی واکنگ فٹبال کے کھیل کو پاکستان میں پروموٹ کرنے کے لیے پاکستان واکنگ فٹبال فیڈریشن کے سات بھرپور تعاون کرے گی ۔ بعد ازاں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا گیا اور تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!