
نیشنل یوتھ گیمز:سندھ کی بوائز اور گرلز ٹیموں کے ٹرائلز کا آج آغاز
کراچی (سپورٹس رپورٹ) پہلے نیشنل یوتھ گیمز کے لئے سندھ کی والی بال ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں سندھ والی بال ایسوسی ایشن نے ڈویژنل اور فائنل ٹرائلز کا آغاز آج سے ہو گا ۔
سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل شاہد مسعودکے مطابق کراچی میں ٹرائلز آج لئے جائیں گے۔ سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر بلاک 15میں شیڈول ٹرائلز میں 17سال سے کم عمر کھلاڑی ہی شرکت کر سکتے ہیں۔
17اگست اتوار کو شہید بے نظیر آباداورمیر پور خاص میں ٹرائلز ہونگے۔18اگست بروز پیر کو لاڑکانہ اور حیدرآباد جبکہ سکھر میں 22اگست کو ٹرائلز شیڈول کئے گئے ہیں۔گرلز کے ٹرائلز 18اگست سے شروع ہونگے۔
شہیدبے نظیر آباد میں 18اگست کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں شیڈول ٹرائلز کی نگرانی فوکل پرسن شہباز باجوہ اور عبدالرحیم راجپوت ڈی ایس اوکریں گے۔ ڈویژنل ٹرائلز میں منتخب کھلاڑیوں کے فائنل ٹرائلز 25اگست کو سندھ یوتھ کلب کراچی میں سہ پہر تین بجے لئے جائیں گے۔



